نعت رسول مقبولﷺ

Hafiza Muntaha

محفلین
زباں سے کیا میں کہوں آپ سے چھُپا کیا ہے؟
وہ جانتے ہیں میرے دل کا ماجرا کیا ہے

نبی ﷺ کے عشق کی لذت بلال سے پوچھو!
بلال جانتے ہیں عشقِ مصطفٰی کیا ہے

کہا خدا نے سرِ حشر بخش دی اُمّت
میرے حبیب ﷺ بتا اور چاہتا کیا ہے

گلے میں دیکھا جو پٹّا آپکی ﷺ غلامی کا
کہا نکیروں نے! اب اِس سے پوچھنا کیا ہے

میرے حضور ﷺ کو خود جیسا بولنے والے!
تُو اُن کی ذات کے بارے میں جانتا کیا ہے؟

وہ کیا بتائے گا قرآن کے رموز بھلا!
جسے پتا ہی نہیں شانِ مصطفٰی ﷺ کیا ہے

سُنا کے نیزے پہ قرآں علی کے بیٹے نے
بتا دیا ہے فنا کیا ہے اور بقاء کیا ہے

زباں سے کیا میں کہوں آپ سے چھُپا کیا ہے؟
وہ جانتے ہیں میرے دل کا ماجرا کیا ہے

صلی اللّٰہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلّم
 
Top