نعت رسول اکرم ﷺ - کاوشِ فکر - عثمان غنی آسؔی

• ﷽ •
=مکمّل کلام =
حق کا یہ انقلاب مرے مصطفٰی سے ہے
رحمت بھرا سحاب مرے مصطفٰی سے ہے

اے خاکِ پاک شہرِ مدنیہ جو ہے ترا
ہر ذرہ آفتاب مرے مصطفٰی سے ہے

پڑھ کر جسے شعور ملا ہم کو زیست کا
وہ نور کی کتاب مرے مصطفٰی سے ہے

ہم ہیں عذاب قہر الہی کے مستحق
ہاں دور ہر عذاب مرے مصطفٰی سے ہے

اُس پر نہ کیوں ہوں رحمتیں پروردگار کی
جو شئے بھی فیضیاب مرے مصطفٰی سے ہے

وہ جان حسن ہیں وہی جانِ شباب ہیں
ہر حسن ہر شباب مرے مصطفٰی سے ہے

دار الشفاء زمانے کو کہنا پڑا جسے
وہ شہر لاجواب مرے مصطفٰی سے ہے

پاکر مرے نبیﷺ کے پسینے کی نکہتیں
خوشبو بھرا گلاب مرے مصطفٰی سے ہے

آسؔی انھیں کے فیض سے ہے مہر نور بار
روشن یہ ماہتاب مرے مصطفٰی سے ہے​
 
Top