نعت۔۔۔ اللہ تعالیٰ سب گناہ معاف کریں ۔۔!!!!

نور وجدان

لائبریرین
یہ تمنّا ہے کہ ختم اب یہ انتظار تو ہوتا
کہ تاجدارِ حرم کا مجھے دِدار تو ہوتا

مری اک اک نس میں خوشبو آپ کی بس جاتی
کہ میرا بھی جو بسیرا اسی دیار تو ہوتا

بلا لیں اس دلِ بے قرار کو پاس اپنے
کہ میرے دکھ کا اظہار شہرِ یار تو ہوتا

قفس سے روح نکل جاتی آپ کے در پر ہی
کہ نقش یہ قصہ کوچہ و دِوار تو ہوتا

جدھر مکیں والی دنیا اور مدینے کے حاکم
اسی کی خاک میں میرا بھی اک مزار تو ہوتا
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
اس کی بحر کیا ہے؟
اگر کچھ ہے تو مانوس تو نہیں۔ اسے مفاعلن فعلاتن مفاعلن فعلن کی بحر میں ڈھالنے کی کوشش کریں۔
محض ’دیوانہ’ کو بحر کے مطابق ’دِوانہ بنایا جا سکتا ہے، دیوار، دیدار وغیرہ کو نہیں
 
Top