نظم ۔۔۔آوازِ بلالؓ۔۔والد گرامی جناب نصراللہ مہر صاحب

متلاشی

محفلین
سبحان اللہ کیا ہی اچھی نظم ہے ماشا اللہ ۔ ذیشان (متلاشی) بھائی بابا جان کی خدمت میں مجھ کم آمیز کی جانب سے ہدیہ تبریک پیش کیجے ۔ کیا ہی رواں اور عمدہ نظم ہے واہ ۔۔ روح سرشار ہوگئی وااہ
شکریہ محمود بھائی ۔۔۔! ہدیہ تبریک پیش کر دوں گا۔۔۔!
 

الف نظامی

لائبریرین
آوازِبلالؓ ​
تو میرے ہاتھ باندھ دے
تو میری آنکھیں نوچ لے
لبوں پہ میرے قفلِ آہنی لگا
مگر اے جورِ پست خو
تجھے خبر نہیں ابھی
کہ اس کے باوجود بھی
نگاہ و دست و لب کشا
اس اک جمالِ بے بہا ﷺ کو حلقۂِ خیال میں لیے ہوئے
تری طرف نگاہ تک کیے بغیر
میں گنگناتا جاؤں گا
میں مسکراتا جاؤں گا

(والد گرامی جناب نصراللہ مہر صاحب )
سبحان اللہ ، سبحان اللہ۔

جب کائنات گم تھی اذانِ بلال میں
تب روح بلال گم تھی نبی ﷺ کے خیال میں
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top