نظموں اور کہانیوں کو گرافکس اور اینیمیشن میں پیش کرنا

ادریس! آپ کا بہت بہت شکریہ۔ مجھے بے حد خوشی ہوئی آپ کی پیش کش دیکھ کر۔ ہمیں اردو کے لیے کام کرنے والے رضاکاروں کی اشد ضرورت رہتی ہے۔ آپ نے ہمارا پچھلا کام تو دیکھا ہی ہوگا جو کہ فلیش پر بنایا گیا ہے۔ آغاز میں ہم نے بچوں کی چھوٹی چھوٹی نظموں پر کام شروع کیا ہے۔ اس کی ایک مثال یہ رہی، چوہے کا بچہ۔

اگر آپ اپنے دوست کو بھی یہاں لاسکیں یا کسی طرح ان کا یہاں سے رابطہ ہوسکے تو مجھے قوی امید ہے کہ اس سلسلے میں کام بہت اچھے طریقے سے آگے بڑھایا جاسکے گا۔
 
arifkarim

معطل
ادریس صاحب کی پوسٹس سے اندازہ ہوتا ہے کہ انیمیشن پر کافی عبور ہے۔ اب محفل پر قابل خطاط اور تھری ڈی گرافس اینیمیٹرز بھی آگئے ہیں۔ الحمدللہ۔ چلتی رہے یہ محفل صدا!
 
ادریس آزاد

محفلین
اجی عمار بھائی اور نبیل اور وہ سب جن کےمجھے ابھی نام یاد نہیں ہوسکے
اپ لوگوں نے تو میر توقع سے بہت ہی زیادہ بہتر فلیش اینیمیشن بنائ۔ واہ سبحان اللہ۔باقی یہ بات ٹھیک نہیں کہ پاکستان میں یا اردو میں اینیمشن میں‌کام نہیں‌ہوا۔اجی کیا بات کرتے ہیں آپ لوگ۔ پہلے تو ہمارے دوستوں کا کام دیکھیے پھر اپنا بھی کچھ کچھ آپ کو دکھا ہی دیں گے۔

یہ لیجیے یہاں‌آپ کو کافی اچھا کام کل جائے گا۔ دیکھیے تو!!!

آپ کو یہ کام پسند آئے تو کہیے ہم اپنے دوستوں‌کو آپ کے فورم میں دعوت دیں گے۔ آپ کی طرف سے
 
ادریس آزاد

محفلین
اور ہاں آپ لوگ فلیش کی بجاءے کارٹون کا کام اینیمشن سٹوڈیو میں یا ٹون بوم میں‌کیجیے۔ وہ بناءے ہی اسی مقصد کے لیے گءے ہیں۔ فلیش تو ملٹی مقاصد ہے ناں
 
ماشاءاللہ، یہ ویڈیو تو بالکل پروفیشنل لگ رہی ہے! جزاک اللہ!
http://www.dynapix.tv/mag_vid.html

آپ کے سب دوست یہاں ویلکم ہیں!
 
میں نے شروع میں یہی مشورہ دیا تھا لیکن شوبی بھیا کو اسکو استعمال میں مشکل پیش آئی تھی۔
 
ادریس آزاد

محفلین
ماشاءاللہ، یہ ویڈیو تو بالکل پروفیشنل لگ رہی ہے! جزاک اللہ!
http://www.dynapix.tv/mag_vid.html

آپ کے سب دوست یہاں ویلکم ہیں!

عارف جی! میں نے اپنی پوسٹ مدون کررہاہوں۔ اگرچہ نبیل صاحب کا پرائیویٹ میسیج پڑھنے کے بعد میں نے ایسا کیا مگرنبیل صاحب کا میسیج پڑھنے سے پہلے میں معذرت کی پوسٹ اسی پیج پر پوسٹ کر چکا ہوں۔ پھر بھی اب اس کو ایک طرح سے ختم ہی کر رہا ہوں۔ نبیل صاحب آپ کابھی بے حد شکریہ۔
 
آپ کی ویلکم کی میرے دوستوں کو کوئی ضرورت نہیں۔میں نے پہلے عرض کر دیاتھا کہ اگر میری آفر کو پروفیشنل سمجھا گیا تو مجھے دکھ ہوگا۔سو دکھ ہوا۔آپ نے میری وہ پوسٹ یقینا پڑھی ہے جبھی تو آپ نے پروفیشنل کا لفظ استعمال کیا ہے کیا آپ نے جان بوجھ کر استعمال کیا ہے۔پھر تو آپ اچھے انسان نہیں ہیں۔جارحانہ موڈ کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کا کنڑول اپنی زبان پر نہ رہے۔اس طرح کی گفتگو کا شوق ہے تو یاہو چیٹ میں جا کر پورا کریں۔ میں نے دل سے پیشکش کی تھی۔ اور دل سے ہی کام کرتا۔ آپ کو پسند نہیں تو میں آپ کے فورم سے اپنی پیشکش واپس لیتا ہوں۔اور کوئی پروفیشنل بات نہیں کرتا۔ اللہ حافظ

ادریس!!! ایسا کچھ نہیں ہے۔ عارف کے لفظ "پروفیشنل" سے یقینا آپ کو غلط فہمی ہوئی ہوگی۔ میرے خیال میں عارف کی مراد یہ تھی کہ کسی ایسے ہی اللے تللے نے نہیں بنائی ہے بلکہ بنانے والا کافی ماہر ہے اور پروفیشنل انداز کا کام کیا ہے، چل چلاؤ والا نہیں۔
آپ برا نہ مانئے۔۔۔ ہمیں آپ کے خلوص پر بھروسہ ہے اور ہمیں آپ کے کام اور مہارت کی بے حد ضرورت بھی ہے۔ میری طرف سے آپ کے تمام دوستوں کو محفل میں پیشگی خوش آمدید۔۔! :angel:
 
اجی عمار بھائی اور نبیل اور وہ سب جن کےمجھے ابھی نام یاد نہیں ہوسکے
اپ لوگوں نے تو میر توقع سے بہت ہی زیادہ بہتر فلیش اینیمیشن بنائ۔ واہ سبحان اللہ۔باقی یہ بات ٹھیک نہیں کہ پاکستان میں یا اردو میں اینیمشن میں‌کام نہیں‌ہوا۔اجی کیا بات کرتے ہیں آپ لوگ۔ پہلے تو ہمارے دوستوں کا کام دیکھیے پھر اپنا بھی کچھ کچھ آپ کو دکھا ہی دیں گے۔

یہ لیجیے یہاں‌آپ کو کافی اچھا کام کل جائے گا۔ دیکھیے تو!!!

آپ کو یہ کام پسند آئے تو کہیے ہم اپنے دوستوں‌کو آپ کے فورم میں دعوت دیں گے۔ آپ کی طرف سے
ادریس! بلاشبہ کام بہت لاجواب ہے۔ لائٹ ہاؤس والی ویڈیو دیکھ کر تو اش اش کر اٹھا۔ میں ضرور کسی نہ کسی طرح وقت نکال کر بچوں کے لیے ایسے پروجیکٹس میں آپ کا ساتھ دینے کی کوشش کروں گا۔۔۔ ویسے آپ کا کام دیکھ کر لگتا نہیں ہے کہ آپ کو میری ضرورت پڑے گی۔ ;)
 
arifkarim

معطل
آپ کی ویلکم کی میرے دوستوں کو کوئی ضرورت نہیں۔میں نے پہلے عرض کر دیاتھا کہ اگر میری آفر کو پروفیشنل سمجھا گیا تو مجھے دکھ ہوگا۔سو دکھ ہوا۔آپ نے میری وہ پوسٹ یقینا پڑھی ہے جبھی تو آپ نے پروفیشنل کا لفظ استعمال کیا ہے کیا آپ نے جان بوجھ کر استعمال کیا ہے۔پھر تو آپ اچھے انسان نہیں ہیں۔جارحانہ موڈ کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کا کنڑول اپنی زبان پر نہ رہے۔اس طرح کی گفتگو کا شوق ہے تو یاہو چیٹ میں جا کر پورا کریں۔ میں نے دل سے پیشکش کی تھی۔ اور دل سے ہی کام کرتا۔ آپ کو پسند نہیں تو میں آپ کے فورم سے اپنی پیشکش واپس لیتا ہوں۔اور کوئی پروفیشنل بات نہیں کرتا۔ اللہ حافظ

Cool Down!
پروفیشنل کام سے میری مراد یہ تھی کہ جیسے ماہر لوگ کام کرتے ہیں، ویسا ہی کام کیا ہے آپ لوگوں نے۔ اگر آپ پہلے ہی غصے اور طرح طرح کی شرائط سے بھرے بیٹھے ہیں تو ہم کیا کر سکتے ہیں۔ خاکسار نے اردو کمیونیٹی کیلئے متعدد فانٹس کا اجراء کیا ہے اور کسی سے کوئی معاوضہ طلب نہیں کیا۔ اور ادھر آپ ہیں کہ اپنے کام کو اتنا سور ما سمجھتے ہیں کہ ایک لفظ بھی برداشت نہ کر سکے۔ ہم سب یہاں اپنے قوم اور وطن سے محبت کی وجہ سے دل سے کام کرتے ہیں۔ آپ کی مثال کوئی انوکھی نہیں۔ اگر آپ یہاں سے فرار کا کوئی بہانہ ڈھونڈ رہے تھے تو میری پوسٹ کو بہانہ بنانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ آپ چپ چاپ یہاں سے جا سکتے ہیں۔
 
ادریس آزاد

محفلین
cool Down!

عارف اگر پروفیشنل سے مراد آپ کی وہ نہیں تھی، جو میں‌غلطی سے سمجھا تو میں آپ سے معافی چاہتا ہوں۔ آپ نے اگلی بات بھی ٹھیک کہی، شاید میرا کوئ اور پرابلم تھا۔خیر! میں ایک بار پھر آپ سے معافی مانگتا ہوں۔آپ نے فانٹس پر کام کیا اور قوم اور وطن کی محبت میں کیا، اس کے لیے تہہ دل سے آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آپ کا کام دیکھنے کا شوق بھی دل میں‌پیدا ہوا۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے۔ آپ جیسے ہنرمندوں‌کی ہماری قوم کو اشد ضرورت ہے کیونکہ ہم اپنی حیات کے سخت ترین دور سے گزر رہے ہیں۔
میں اس فورم سے فرار ہو کر کہاں جاونگا؟
اللہ آپ کو سلامت رکھے۔ آمین۔
 
السلام علیکم، ادریس صاحب۔۔۔۔ مجھے خوشی ہےکہ غلط فہمی دور ہوئی ۔ خیر میں آپ سے ناراض تھا ہی نہیں اسلئے معافی بلاشبہ منظور ہے:)
اللہ تعالیٰ آپکو بھی سلامت رکھے۔ امید ہے آپ آنے والے عرصے میں گرافکس انیمیشن کی دنیا میں انقلاب برپا کریں گے۔
 
Top