نظر کے سامنے آپ کا دٙر ہے یا حضورﷺ ارم صباء

سیما علی

لائبریرین
نظر کے سامنے آپ کا دٙر ہے یا حضورﷺ
ستارہ قسمت کا ہے اٙوج پر یا حضور

آپ ہیں رعنائی فکرو شعور یا حضورﷺ
آپ ہر دور میں زہنوں کا نور یا حضور

رفعت آپ کی کوئی نہ جان سکے یا حضورﷺ
کہاں فکرِ زبوں کہاں آپ کا شرف یا حضور

نشاط روح کا سامان آپ ہیں یا حضورﷺ
میری سب کامرانیاں آپ سے ہیں یا حضور

دل رہتا ہے بے تاب زیارت کے لئے یا حضورﷺ
نصیب میں آجائے جو آنکھ کی عید یا حضور

نظر آپ کی زخموں کا مرہم۔یا حضورﷺ
ذکر آپ کا دکھوں کا مداوا یا حضور

سپرد کر دئے معاملے آپ کے یا حضورﷺ
آپ کے طفیل میری ہر بلا ٹلے یا حضور

نام لیتی رہوں آپ کا عمر بھر یا حضور
آپ پر نثار میری سب مسرتیں یا حضورﷺ
 
Top