نظارہ پر تبصرے و تجاویز

الف عین

لائبریرین
یہ کہانی ’سمت‘ میں ’گاہے گاہے‘ سیکشن کے لئے میں نے چن تو لی لیکن اب بھی اس میں بے شمار اغلاط ہیں۔ کسی کے پاس اصل ہو تو کم از کم انگریزی کے گیت کی درست تحریر پوسٹ کر دیں۔ اور جلد ہی۔
پہلے پیراگراف میں بھی کچھ غلبطیاں میری پکڑ میں نہیں آ رہی ہیں۔ کچھ کاماز کو میں نے فل سٹاپ میں بدل دیا ہے جو اس میں بہت ہی کم استعمال کئےگئے ہیں۔
 

ماوراء

محفلین
~~
اعجاز صاحب، کیا مہوش کی پروف ریڈنگ کے باوجود آپ کو اس میں غلطیاں نظر آ رہی ہیں؟ یا آپ نے صرف پہلی پوسٹ کو ہی ریڈ کیا ہے؟
~~
 

الف عین

لائبریرین
ماوراء۔ میں نے پروف ریص والا ہی افسانہ لیا ہے۔ لیکن اس میں بھی غلطیاں ہیں۔ کہیں تارا مائی لکھا ہے، کہیں تارا بائی۔
اور وہ انگریزی گیت تو یوں ہی چھوڑ دیا ہے مہوش نے بھی۔ اس کو ایک ساتھ کی جگہ الگ الگ سطروں میں لکھا جانا چاہئے تھا۔ نہ کہ مسلسل ایک ہی سطر میں۔ ایک بار تم بھی دیکھ لو۔
 

ماوراء

محفلین
~~
جی ضررو، میں دیکھ لوں گی۔ اصل میں افسانے کاپی کی صورت میں ہم نے یہاں پوسٹ کیے ہیں۔ اور ان میں واقعی بہت غلطیاں ہیں۔ زاویہ کے 2 باب رہ گئے ہیں۔ پھر انشاءاللہ ہم جو پروف ریڈنگ کی طرف بھی آ رہے ہیں۔
~~
 
Top