ریاض مجید نشان قافلہ در قافلہ رہے گا مرا - ریاض مجید

عمران خان

محفلین
نشان قافلہ در قافلہ رہے گا مرا​
جہاں ہے گردِ سفر، سِلسلہ رہے گا مرا​
​
مجھے نہ تُو نے مری زندگی گزارنے دی​
زمانے! تجھ سے ہمیشہ گِلہ رہے گا مرا​
​
سیہ دلون میں ستاروں کی فصل بونے کو​
ہُنر چراغ کی لَوَ سے مِلا رہے گا مرا​
​
نہ گفتگُو سے یہ لرزش گماں کی جائے گی​
اگر اساس کا پتھر ہلا رہے گا مرا​
​
ریاض چُپ سے بڑھے اور دُکھ ضُرورت کے​
مجھے تھا زعم، یہ گھاؤ سِلا رہے گا مرا​
​
ریاض مجید​
 

محمداحمد

لائبریرین
واہ واہ واہ۔۔۔۔! لاجواب! بہت عمدہ غزل ہے۔

سب سے بڑھ کر یہ شعر:

مجھے نہ تُو نے مری زندگی گزارنے دی​
زمانے! تجھ سے ہمیشہ گِلہ رہے گا مرا​

خوش رہیے۔
 

طارق شاہ

محفلین
عمران خان صاحب!
ریاض مجید صاحب کی اس خوبصورت غزل پر ڈھیر ساری داد قبول کیجئے

بقیہ پوسٹ پر اظہارِ خیال بشرطِ مطالعہ اُدھار رہا :)

تشکّر ایک بار پھر سے
بہت خوش رہیں اور لکھتے رہیں
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top