نستعلیق اردو ونڈوز ۸ اور آفس ۲۰۱۳ میں!

فاتح

لائبریرین
اسکا تازہ ترین نسخہ یہاں سے اتاریں:
http://arifkarim.no/Public/UrdType.ttf

بہترین کیریکٹر فانٹ ہے! اگر اسکا سورس موجود ہوتا تو تمام لگیچر بیسڈ فانٹس میں اسی کو استعمال کرتے!
زبردست عارف بھائی۔۔۔ کمال کی چیز ہے۔۔۔ ویب ایمبیڈنگ کے حوالے سے تو یہ بہترین ہے۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
اردو ٹائپ سیٹنگ، نفیس نستعلیق اور جمیل نوری نستعلیق کا موازنہ:
Nastaleeq_Coparison.jpg

خوبصورتی، مشینی دلکشی، حروف کے باہمی جوڑوں بیس لائن سے سٹینڈرڈ اونچائی کے اعتبار سے جمیل نوری نستعلیق بہرحال بہترین ہے لیکن نفیس نستعلیق کی نسبت اردو سیٹنگ بدرجہا بہتر ہے۔
حجم کے اعتبار سے اردو سیٹنگ سب سے کم سائز (211 کلو بائٹ) کا ہے جب کہ نفیس نستعلیق کا سائز (388 کلو بائٹ) بھی بہت زیادہ نہیں۔۔۔ لیکن جمیل نوری نستعلیق کا سائز بہت ہی زیادہ ہے یوں ویب ایمبیڈنگ کے لیے اردو سیٹنگ بہترین قرار پاتا ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
پھر تو لعنت بھیجیں اس پر۔۔۔
ڈیسک ٹاپ پر استعمال کے لیے تو جمیل نوری نستعلیق کا بہرحال ہنوز کوئی ثانی نہیں۔۔۔ ویب ایمبیڈنگ لیے اسے استعمال کرنے کا سوچا تھا لیکن اگر اتنا مہنگا ہے تو مٹی پاؤ۔۔۔ اس سے بہتر ہے کہ مفت اور اوپن سورس نفیس نستعلیق کو استعمال کر لیا جائے۔
 
باسم

محفلین

لعنت ابھی سنبھال کر رکھیں کہیں اور کام آئے گی
یہ اور 19،999دیگر ایمیڈنگ کیلیے بطور ویب فونٹ مفت دستیاب ہیں مگر ویب سائٹ کا بیج لگانا ہوگا۔
 
Top