نجم آفندی ۔ منقبت در مدحِ بی بی زینب ( سلام الله عليها)

منہاج علی

محفلین
اے علیؑ کی لاڈلی، آغوشِ زہرا (س) کی پلی
ہو بہو صورت میں زہرا (س)، اور تیور میں علیؑ

اپنے بھائیؑ کی بہن، روحِ بہارِ کربلا
پیکرِ ہمّت، شریکِ کارزارِ کربلا

تیری ہستی آیۂ تطہیر کی تفسیر تھی
تیرے چہرے کی جلالت چادرِ تطہیر تھی

تیرا اسوہ زندگی ہے حریّت کے نام کی
قید میں مشکل کشا تھی ملّتِ اسلام کی

تُو نے مجلس سے بِنائے قوم کی تعمیر کی
قوم کی ماں اور بیٹی شاہِ خیبر گیر کی

*شاعرِ اہلبیتؑ نجم آفندی*
 
Top