نبیل گبول کا ایم کیو ایم میں شمولیت کا فیصلہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے اہم ترین رہنما اور کئی بار قانون ساز ادرے کا رکن رہنے والے نبیل گبول نے حیران کن طور پر متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پارٹی کی پالیسیوں سے اختلافات کی وجہ سے ایم کیو ایم میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔
کراچی میں اور پیپلزپارٹی کا گڑھ سمجھے جانے والے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والے نبیل گبول طویل عرصے سے اپنی پارٹی کی پالیسیوں سے نالاں تھے۔
کئی مواقعوں پر انہوں نے اس بات کا کھل کر بھی اظہار کیا، مرکزی قیادت کی جانب سے شکایات کا ازالہ نہ کیے جانے پر انہوں نے پیپلزپارٹی کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا۔
نبیل گبول اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے درمیان گزشتہ تین روز سے مذاکرات جاری تھے جو کامیابی سے ہمکنار ہوگئے۔
نیبل گبول کراچی کے علاقے عزیز آباد میں واقع ایم کیو ایم کے مرکزی دفتر نائن زیرو پر اتوار یعنی آج شام پانچ بجے پارٹی بدلنے کا اعلان کریں گے۔
ایم کیو ایم پیپلزپارٹی کے باغی رہنما کو عزیز آباد سے رکن قومی اسمبلی منتخب کرانے کا ارادہ رکھتی ہے، نبیل گبول کی ایم کیو ایم میں شمولیت ملک کے اہم ترین شہر اور کاروباری مرکز کراچی میں پیپلزپارٹی کے لیے ایک اور بڑا دھچکا ثابت ہوگا۔
ربط
http://karachireports.wordpress.com/page/2/
 
زرقا مفتی

محفلین
پیپلز پارٹی کے سابق رہنماء نبیل گبول نے متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر دیگر پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی موجودہ قیادت نے لیاری کو نظر انداز کیا۔ آج کی پیپلز پارٹی محترمہ شہید بینظیر بھٹو کی پارٹی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے مجھے پریشانیوں میں کبھی اکیلا نہیں نہیں چھوڑا بلکہ ہر مشکل میں میرا ساتھ دیا اور ہمیشہ مجھ سے شفقت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ایک سال سے پارٹی چھوڑنے کا سوچ رہا تھا کیونکہ پیپلز پارٹی میں رہ کر عوام کی خدمت نہیں کر سکتا تھا۔ نبیل گبول نے کہا کہ ایم کیو ایم میں صرف اردو سپیکنگ نہیں بلکہ ہر زبان اور رنگ و نسل کے لوگ موجود ہیں۔ ایم کیو ایم ایک قومی جماعت ہے۔ میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے ساتھ مل کر کراچی میں امن و امان قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کرونگا اور یہی میرا مشن ہے۔ یہ کوئی مشکل کام نہیں۔ میں ایم کیو ایم اور دیگر قومیتوں کے درمیان دوریاں ختم کروں گا۔
کراچی والے اس پر روشنی ڈالیں
 
آپ کے ہی اخبار سے لے کر شریک محفل کر چکا ہوں :)
 
Top