ناروے میں مذہبی انتہا پسندی سے نمٹنے کیلیے 10 ہزار قرآن پاک تقسیم کرنے کا اعلان

جاسم محمد

محفلین
ناروے میں مذہبی انتہا پسندی سے نمٹنے کیلیے 10 ہزار قرآن پاک تقسیم کرنے کا اعلان
209823_7039638_updates.jpg

فوٹو: فائل

ناروے مسلم ایسوسی ایشن کی جانب سے مذہبی انتہا پسندی اور نفرت انگیزی سے نمٹنے کے لیے 10 ہزار قرآن پاک تقسیم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

نارویجن مسلم آرٹس اینڈ کلچر ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق نارویجن زبان میں ترجمہ شدہ قرآن پاک اسلام لٹریچر ایسوسی ایشن اور منہاج القرآن مسجد کے اشتراک سے ہو گا۔

مسلم آرٹس اینڈ کلچر ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم قرآن پاک کی تعلیم کے مطابق محبت اور علم کو پھیلاتے ہوئے منفی سوچ کا جواب دینا چاہتے ہیں، قرآن پاک کی یہ کاپیاں انٹرنیٹ کے ذریعے تقسیم کی جائیں گی۔‘

نارویجن مسلم آرٹس اینڈ کلچر ایسوسی ایشن کی جانب سے قرآن پاک کی تقسیم کا اقدام چند روز قبل ایک انتہا پسند شخص کی جانب سے بھرے مجمعے میں مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پاک کو نذرِ آتش کرنے کی کوشش کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

اس ناقابل برداشت واقعے کی ترکی، پاکستان اور ایران سمیت دیگر ممالک نے شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔

مسلمانوں کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آنے کے بعد نارویجن سیاست دان جوران کلمیر نے ناروے کی اسلام کونسل سے ایک میٹنگ کی تھی جس میں انہوں نے یقین دلایا تھا کہ ناروے نے خود کو اسلام دشمن تنظیم سے دور کر دیا ہے، ناروے اسلام دشمن تنظیم کو کوئی تعاون فراہم نہیں کرتا۔
 
Top