نادراکی لسٹ اور انتخابی پرچیا ں چل پڑیں

الف نظامی

لائبریرین
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں پہلی مرتبہ ووٹر کی شناخت کے لیے نادرا کی جانب سے کمپیوٹرائزڈ ووٹرز پرچیاں جاری کی گئی ہیں جو ملتان کے حلقہ این اے 151 کے ضمنی انتخاب میں استعمال کے لیے محکمہ ڈاک کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
این اے 151 کے ضمنی الیکشن کے لیے 3 لاکھ 8 ہزار ووٹرز کی کمپیوٹرائزڈ لسٹیں محکمہ ڈاک کے حوالے کر دی گئی ہیں جو ایک ہفتے کے اندر ووٹرز کو ان کے گھروں پر پہنچائی جائیں گی۔
محکمہ ڈاک نے ووٹرز پرچیوں کی تقسیم کے لیے عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں تاکہ انتخابات سے پہلے ووٹر پرچیوں کی تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کمپوٹرائزڈ ووٹر پرچی پر ووٹر کی شناخت اور پولنگ سٹیشن تک رسائی آسان ہو جائےگی۔
 

arifkarim

معطل
چلو شکر ہے اسبار جعلی ووٹرز کو پکڑنے کیلئے انسانی دماغ کی بجائے غیر جانبدار کمپیوٹر کی مدد لی جائے گی!
 

شمشاد

لائبریرین
کمپیوٹر بھی تو انسان کی ہی ایجاد ہے اور اس کو دھوکہ دینا بھی انسان کا ہی کام ہے۔
 

arifkarim

معطل
کمپیوٹر بھی تو انسان کی ہی ایجاد ہے اور اس کو دھوکہ دینا بھی انسان کا ہی کام ہے۔
آپ کمپیوٹر کو دھوکہ نہیں دے سکتے۔ لیکن اسکے پروگراموں کیساتھ کھلواڑ کرکے اسکو اُلو ضرور بنا سکتے ہیں! جیسے جب ہم کوئی سافٹوئیر قذاقی کرتے ہیں تو سستے سے سستا ترین پروگرام بھی ’’رجسٹر‘‘ ہوئے بغیر کام نہیں کرتا۔ یوں ہیکنگ کے ماہرین اس سافٹوئیر کو اُلو بنانے کی غرض سے کیجن، پیچ وغیرہ جاری کرتے ہیں جو اس سافٹوئیر کی صرف اس حصہ پر حملہ کرتے ہیں جنکی مدد سے پروگرام اپنے رجسٹر ہونے یا نہ ہونے کی معلومات لیتا ہے۔ یوں باآسانی کسی بھی بھاری بھرکم اور مہنگے ترین پروگرام پر بھی دو ٹکے کا کیجن یا پیچ اپلائی کرکے آپ اُس سافٹوئیر کو رجسٹر ’’ثابت‘‘ کرکے بیوقوف بنا سکتے ہیں!
 
نادرا کا پورا سسٹم ہی مشکوک ہے۔۔۔میں کچھ لوگوں سے ملا ہوں جنکے پاس ایک سے زیادہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ موجود تھے۔۔۔ابھی کل کی بات ہے یہ وڈیرے کا بچہ شاہ رخ جتوئی دوسرے پاسپورٹ پر دبئی چلا گیا اور اوگرا کا چور توقیر صادق بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام ہونے کے باوجود ابوظبی دفعان ہوگیا۔۔۔سب دھندا ہے اور گندہ ہے یہ۔
 
Top