میں کس قابل مسیحا ! رہ گیا ہوں

میاں وقاص

محفلین
میں کس قابل مسیحا ! رہ گیا ہوں
مجھے مت دیکھ آدھا رہ گیا ہوں

کوئی صحبت میسر جو نہیں تھی
"میں اپنے پاس بیٹھا رہ گیا ہوں"

تجھے رفعت عطا ایسی نہ کرتا
میں اپنے قد سے چھوٹا رہ گیا ہوں

زمانے کی نظر رہتی ہے مجھ پر
برا ہو کر بھی اچھا رہ گیا ہوں

سمندر کا رویہ دیکھتے ہیں
لب_دریا پیاسا رہ گیا ہوں

زمانہ رک گیا شاید کہیں پر
میں بس جیسا تھا، ویسا رہ گیا ہوں

زمانے سے میں یکسر کٹ چکا ہوں
تمہارا، بس تمہارا رہ گیا ہوں

میں اک نغمہ ہوں سینے میں مقید
لبوں پر کب مچلتا رہ گیا ہوں

وہی گھر سی رہی شاہین صورت
سر_محفل بھی تنہا رہ گیا ہوں

حافظ اقبال شاہین
 
Top