مکیش میں پل دو پل کا شاعر ہوں

پاکستانی

محفلین
فلم کبھی کبھی میں امیتابھ پر فلمایا گیا شاہکار گیت

[YOUTUBE]



میں پل دو پل کا شاعر ہوں​
پل دو پل میری کہانی ہے​
پل دو پل میری ہستی ہے​
پل دو پل میری جوانی ہے​
میں پل دو پل کا شاعر ہوں​
مجھ سے پہلے کتنے شاعر آئے اور آکے چلے گئے​
کچھ آہیں بھر کے لوٹ گئے کچھ نغمے گا کر چلے گئے​
وہ بھی اک پل کا قصہ تھے میں بھی اک پل کا قصہ ہوں​
کل تم سے جدا ہو جاؤن گا گو آج تمھارا حصہ ہوں​
میں پل دو پل کا شاعر ہوں​
پل دو پل میری کہانی ہے​
پل دو پل میری ہستی ہے​
پل دو پل میری جوانی ہے​
میں پل دو پل کا شاعر ہوں​
کل اور آئیں گے نغموں کی کھلتی کلیاں چننے والے​
مجھ سے پہتر کہنے والے تم سے بہتر سننے والے​
کل کوئی مجھ کو یاد کرے کیوں کوئی مجھ کو یاد کرے​
مصروف زمانہ میرے لئے کیوں وقت اپنا برباد کرے​
میں پل دو پل کا شاعر ہوں​
پل دو پل میری کہانی ہے​
پل دو پل میری ہستی ہے​
پل دو پل میری جوانی ہے​
میں پل دو پل کا شاعر ہوں​
 

جیہ

لائبریرین
بہت خوب پاکستانی بھیا۔ یہ میرا پسندیدہ گانا ہے۔

ایک یاد دہانی کروں یہ کلام ساحر لدھیانوی کا ہے اور اس نظم کا دوسرا حصہ بھی فلم “کبھی کبھی“ میں شامل ہے، جس کے بول تھے

میں ہر اک پل کا شاعر ہوں
ہر اک پل میری کہانی ہے
 
Top