میں وہ حادثہ ہوں جو ٹالا گیا تھا

نوید ناظم

محفلین
میں جنّت سے اِس پر نکالا گیا تھا
مِرے منہ میں بس اک نوالا گیا تھا

تُو وہ بات ہے دب کے جو رہ گئی ہے
میں وہ قِصّہ ہوں جو اُچھالا گیا تھا

دھماکا ہُوا تھا اندھیرے میں جس دم
بڑی دُور تک پھر اُجالا گیا تھا

مِری آستیں دیکھ کر لگ رہا ہے؟
کہ اس میں کوئی سانپ پالا گیا تھا

بڑے سانحے تھے مِری زد میں لیکن
میں وہ حادثہ ہوں جو ٹالا گیا تھا

(نوید ناظم)
 
محمداحمد

لائبریرین

ایس ایس ساگر

لائبریرین
میں جنّت سے اِس پر نکالا گیا تھا
مِرے منہ میں بس اک نوالا گیا تھا

تُو وہ بات ہے دب کے جو رہ گئی ہے
میں وہ قِصّہ ہوں جو اُچھالا گیا تھا

دھماکا ہُوا تھا اندھیرے میں جس دم
بڑی دُور تک پھر اُجالا گیا تھا

مِری آستیں دیکھ کر لگ رہا ہے؟
کہ اس میں کوئی سانپ پالا گیا تھا

بڑے سانحے تھے مِری زد میں لیکن
میں وہ حادثہ ہوں جو ٹالا گیا تھا
بہت خوب۔ ماشاءاللہ۔ نوید بھائی۔
بہت عمدہ غزل ہے۔ ہر شعر خوبصورت۔
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔ آمین۔
 
اچھے اشعار ہیں ماشاء اللہ ۔۔۔

میں جنّت سے اِس پر نکالا گیا تھا
مِرے منہ میں بس اک نوالا گیا تھا
میری ناچیز رائے میں تو یہ بیانیہ درست نہیں ۔۔۔ جنت سے نکالے جانے کا سبب نوالا منہ میں جانا نہیں بلکہ ایک حکم کا پاس نہ رکھنا تھا!
ایسے مضامین اور بیانیوں سے کچھ مخصوص بااثر حلقوں کی داد اور پذیرائی ضرور حاصل ہوجاتی ہے ۔۔۔ مگر ہمیں یہ بھی سوچنا چاہیے کہ
از اٹ ریئلی ورتھ اٹ!!!
 
نوید ناظم

محفلین
اچھے اشعار ہیں ماشاء اللہ ۔۔۔

میری ناچیز رائے میں تو یہ بیانیہ درست نہیں ۔۔۔ جنت سے نکالے جانے کا سبب نوالا منہ میں جانا نہیں بلکہ ایک حکم کا پاس نہ رکھنا تھا!
ایسے مضامین اور بیانیوں سے کچھ مخصوص بااثر حلقوں کی داد اور پذیرائی ضرور حاصل ہوجاتی ہے ۔۔۔ مگر ہمیں یہ بھی سوچنا چاہیے کہ
از اٹ ریئلی ورتھ اٹ!!!
بہت شکریہ راحل بھائی۔
 
Top