میں جس سے قرض لیتا ہوں چکانا بھول جاتا ہوں

فاروقی

معطل
میں جس سے قرض لیتا ہوں چکانا بھول جاتا ہوں
میں اکثر قرض لوٹانا ہی بھول جاتا ہوں

فقط اک دوست ہی سے میں‌ چمٹ کر رہ نہیں ‌سکتا
نیا جب دوست ملتا ہے پرانا بھول جاتا ہوں

جھپٹتا ہوں‌ بلا تخصیص میں‌ ہر ایک کھانے پر
جو ہو پرہیز کا کھانا وہ کھانا بھول جاتا ہوں

مجھے اس رات نیند آتی نہیں ‌لوگو کسی کروٹ
میں جب احباب کو باہم لڑانا بھول جاتا ہوں

ہمیشہ سخت مشکل میں جو میرا ساتھ دیتا ہے
میں اسکی مشکلوں میں‌کام آنا بھول جاتا ہوں
__________________ظفر اقبال
 
آصف شفیع

محفلین

میں اکثر قرض لوٹانا ہی بھول جاتا ہوں
( یہ مصرعہ ٹھیک طریقے سے نہیں لکھا گیا۔ اصل مصرعہ کیا ہے؟)
مجھے اس رات نیند آتی نیہں‌لوگوں کسی کروٹ

(لوگو ہو نا چاہیے)
_________________
شکریہ۔ نظم پوسٹ کرنے کا۔ اور شاعر کا نام؟ ظفر اقبال؟
 
محمد وارث

لائبریرین
فاروقی صاحب آپ نے جہاں سے یہ غزل کاپی کی ہے وہاں بھی وہی غلطیاں ہیں جو آپ کی پوسٹ میں ہیں۔

مطلع کا دوسرا مصرع نہ صرف وزن سے خارج ہے بلکہ قافیہ کے بعد "ہی" بھی زائد ہے، ظاہر ہے اس میں بیچارے شاعر کا قطعاً کوئی قصور نہیں ہے۔ (کسی دوست کے پاس یہ غزل چھپی ہوئی ہو تو ضرور تصحیح کریں، شکریہ)

دوسرے شعر کے پہلے مصرعے میں "ایک" کی بجائے "اک" ہوگا۔

چوتھے شعر میں "لوگو" آپ نے صحیح کر دیا، اس سے پہلے "نہیں" بھی صحیح کر دیں پلیز۔
 
واقع میں نے یہیں سے کاپی کی غزل.............آپ اس کو باوزن کر دیجیے......جو جو غلطیاں ہیں انہیں بھی درست کر دیجیے..........اب سمجھ آئی کہ استاد ،استاد ہی ہوتے ہیں....:hatoff:
 
محمد وارث

لائبریرین
دو غلطیاں میں صحیح کر دیتا ہوں، لیکن پہلے شعر کے دوسرے مصرعے کو میں با وزن کر بھی دوں محترم تو نہ جانے کیا لکھ جاؤں، کیونکہ اس میں کچھ الفاظ کم ہیں، اور یہ تو اصل غزل دیکھ کر ہی علم ہو سکتا ہے کہ شاعر نے کیا لکھا ہے! اس لیے اس کو سرخ کر رہا ہوں اور احباب سے پھر استدعا ہے کہ اگر ہو سکے تو صحیح شعر بتا دیں!
 
Top