میں اور میری بے بسی

پپو

محفلین
یہ عورت گھر سے صرف آٹا خریدنے آئی تھی اسے کیا معلوم تھا کہ آٹا کے لیے سر بھی پھٹے گا اور رسوائی بھی ہوگی اور ساتھ ہی ایک اور عورت گر جانے والے آٹے کو اکھٹا کر رہی ہے یہ تصویر روزنامہ ایکسپریس میں‌ چھپی ہے اور اس میں ایک درد ہے اور بے بسی ہے کہ ہم آج کس دوراہے پر آن کھڑے ہوئے ہیں کہ پیٹ کے دوزخ کو بھرنے کے لیے رسوا ہونا پڑ رہا ہے اور ہاں یاد رہے یہ کوئی مفت کی تقسیم نہیں‌ہے بس ذرا بازار سے کم نرخ پر ملتا ہے میری قوم کی مائیں اور بہنیں کس طرح گھروں سے نکل کر بیچ بازار لائنوں میں لگنے پر مجبور ہیں اور اس پر تشدد کرتے ہوئے اسی قوم کے بیٹے ہیں
1100484637-1.jpg
 

طالوت

محفلین
قوم کی مظلوم بیٹی :laugh: قوم کے ظالم بیٹے :laugh:
:laugh::laugh::laugh:
ہاسا نہیں رک رہا پپو جی
۔۔
۔۔۔
۔۔۔۔
۔۔۔۔۔
جن لوگوں کو یہ غلط فہمی ہے نا کہ امت محمدیہ پر عذاب نازل نہیں ہوا کرتا اس دنیا میں ، آنکھ والوں کے لیئے یہ تصویر ہی کافی ہے ;) انجوائے دی لائف نعرہ مستانہ لگاو چین کی بانسری بجاو (اپنے گھر میں تو آٹا ہے نا ;))
 

پپو

محفلین
ٹھیک کہتے ہو طالوت بھیا پاگل کی بھی ہنسی نہیں رکتی کیونکہ اس کا ہنسنا سارے معاشرے پرطنز ہوتا ہے
 

طالوت

محفلین
افسوس کیسا سمارا کل ہی میں نے جیو ہر "لاڈلا آٹا" کا ساشے پیک دیکھا ہے ، بندہ وہ لے لے ، ضروری ہے کہ دس بیس کلو کا تھیلا لے اور یوں خوار ہو
"لاڈلا آٹا" اب ساشے پیک میں بھی دستیاب ہے
:laugh::laugh::laugh::laugh:

وسلام
 

ایم اے راجا

محفلین
یہ سب ہمارا ہی کیا دھرا ہے، کس کو دوش دیں، ہم خود اپنی ماؤں بہنوں کو اسطرح دیکھنا چاہتے ہیں، جس قوم کا مقصد صرف چہرے بدلنا ہو نظام بدلنا نہ ہو اسکے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے،
فرمایا گیا ہیکہ جیسی قوم ہوگی اس پر ویسے ہی حکمران نافذ کیئے جائیں گے۔
 
Top