ساتویں سالگرہ میں ، محفل اور ہی ہی ہی

نایاب

لائبریرین
نایاب بھائی ،

الفاظ کی کمی ہو چلی ہے آپ کی تحریر پڑھ کر ، اور مجھے حقیقتا نہیں سمجھ میں آ رہا کہ کیا لکھوں ، میری حیثیت تو خود شاگرد کی سی ہے اور آپ اور دیگر بہت سے اراکین استاد کی مانند ۔ بس اتنا ہی کہنا ہے کہ میں نے جس اعتماد کے ساتھ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھا تھا وہ اتنے سالوں میں کبھی متزلزل نہیں ہونے پایا ۔ سب لوگ اگر نہیں تو اکثریت یہ تصور رکھتی ہے کہ انٹرنیٹ کی دنیا میں صرف برے لوگ ہوتے ہیں ، برے کردار اور وقت گزاری کے لیے آنے والے لوگ ، سب ڈراتے ہیں لیکن مجھے یقین تھا کہ انٹرنیٹ کی دنیا میں بھی اچھے ناموں کی کمی نہیں ہو گی اور اس تمام عرصہ میں میرا یقین قائم رہا ہے اور اتنے اچھے اور روشن نام اس دنیا میں موجود ہیں جو خدا پر ، زندگی پر ہمارے یقین کو بڑھاتے ہیں ۔ اس یقین کو مزید مضبوطی عطا کرنے میں بہت سے محترم نام شامل ہیں ، انھی میں سے ایک نام آپ کا ہے ، میں دل سے شکر گزار ہوں ۔ خوش رہیے ہمیشہ ، آمین
نایاب بھائی لائبریری کے لیے آپ کا خلوص اور محنت بہت محترم ہیں ، یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ لائبریری کو بہت سے مخلص اراکین کا ساتھ ملا رہا ہے ۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ سب کے اخلاص اور محنت کو صحیح معنوں میں سامنے لانے اور آئندہ کے لیے محفوظ کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، آمین ۔
محترم بہنا
ہوئی آنکھ نم اور دل سےنکلی یہ دعا
سدا سجی رہے یہ محفل اردو
اور سدا قائم رہے یہ اعتماد و یقین ۔ آمین
 
Top