میک او ایس کو وررچوئل مشین میں کیسے استعمال کریں؟

میں کافی عرصے سے ورچوئل باکس اور وی ایم وئیر ورک سٹیشن کو استعمال کرتا آ رہا ہوں۔اور اس پر ونڈوز ایکس پی،وسٹا اور لینکس کی کافی ساری ڈسٹرو وغیرہ بھی انسٹال کرکے چلاتا رہتا ہوں ۔جو کہ انتہائی احسن طریقے سے کام کرتی ہیں۔کچھ دن پہلے میرا دل کیا کہ کیوں نہ میک او ایس کو چلا کر دیکھا جائے اس مقصد کیلیے میں نے ایک ٹورنٹ ویب سائٹ سے میک او ایس لائن اور میک او ایس لیوپارڈ ڈاؤنلوڈ کیا۔دونوں کا سائز لگ بھگ 4،4 جی بی تھا۔
میں نے نئی ورچوئل مشین بنانے کیلیے جب وی ایم وئیر ورک سٹیشن کھولا تو اس میں تو میک کا کوئی آپشن ہی نہیں تھا
vmware-1.png

خیر میں نے Other 64 bit سلیکٹ کیا تو کام نہ بنا اور آپریٹنگ سسٹم ناٹ فاؤنڈ کا ایرر آگیا پھر میں نے ورچوئل باکس کی طرف رجوع کیا تو وہاں پر میک او ایس کا آپشن آگیا اور اسے سلیکٹ کیا تو آگے سرور کا آپشن تھا میں نے اسے سلیکٹ کرلیا۔
virtaulboxoption.png

macosvirtualbox.png

اس کے بعد میں نے اسے میموری ہارڈ ڈسک سپیس اور .dmg امیج کا پتا دیا اور ورچوئل مشین کو سٹارٹ کیا لیکن آگے سے یہ ایرر آنے لگی۔
virtualbox.png

براہ مہربانی کوئی حل ہے اگر آپکے پاس تو ضرور بتائیں کہ کس طرح میں میک کو وی ایم وئیر یا ورچوئل باکس پر چلا سکتا ہوں
نوٹ:چند باتیں نوٹ کر لیں کیونکہ مجھے امید ہے آپ یہ باتیں ضرور دہرائیں گے۔
1۔میں نے ہارڈ وئیر ورچوئلائزیشن آن کی ہوئی لہٰذا اسکا کوئی مسئلہ نہیں۔
2۔میرے پاس HP Pavilion dv6 core i5 لیپ ٹاپ جس میں 6 جی۔بی ریم اور 640 ہارڈ ڈسک ہے لہٰذا ڈسک سپیس یا پروسیسر یا ریم کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں۔
3۔ٹورنٹ سائٹس پر vmware disk image بھی مل جاتا ہے جس سے آپ آسانی سے بنا کوئی سیٹنگز کیے میک کو چلا سکتے ہیں لہٰذا وہ میرے پاس دوسرا آپشن ہے اور میں اسے استعمال کر سکتا ہوں لیکن میں اسے خود بنانا چاہتا ہوں اس لیے آپکی مدد درکار ہے
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے 32 بٹ وسٹا اور 64 بٹ ونڈوز 7 دونوں پر او ایس ایکس کی ورچوئل مشین چلانے کا کامیاب تجربہ کیا ہوا ہے۔ یہ کام بہت زیادہ مشکل بھی نہیں ہے۔ انٹرنیٹ پر ہی مختلف جگہ سے ٹپس پڑھ کر تمام مراحل طے ہو جاتے ہیں۔ میں نے بھی وی ایم ویر کا استعمال کیا تھا۔ لیکن آخر میں یہ صرف شوق پورا کرنے کے مترادف ثابت ہوا تھا کیونکہ او ایس ایکس ورچوئل مشین میں بہت سٹیبل نہیں چلتا اور اسے پروڈکشن کے لیے استعمال کرنا ممکن نہیں رہتا۔
 
میں نے بھی شوق پورا کرنا ہے کہ یہ میک آخر ہے کیا بلا۔بس اس کو چلانا ہے کوئی بڑا کام نہیں کرنا
 
Top