میڈیا کی آزادی لازم

فرقان احمد

محفلین
بغض عمران کا تازہ شکار یوتھیوں کے ہاتھ لگ گیا ہے۔ اب اوریا مقبول جان کی خیر نہیں۔ آزادی صحافت اور اظہار کے نام پر جو پاکستان میں ہو رہا ہے اللہ اس کے شر سے سب کو محفوظ رکھے۔ آمین
جنہیں انصافی طبقہ مل کر جتھے کی صورت میں گھیر لے، وہ بوکھلاہٹ میں ایسے بیانات داغ سکتا ہے۔ آپ پریشان مت ہوئیے۔ دشنام طرازی کا سلسلہ دراز کر دیجیے۔ بجز اس کے، سیاست میں بچا ہی کیا ہے؟ انصافی انقلاب یا کم از کم جوہری تبدیلی لانے کے دعوے دار تھے۔ ان کی گالم گلوچ بتلائے دے رہی تھی کہ یہ بھی سطحی پن میں اپنی مثال آپ ہیں۔ اب تو یہ تجربہ کر کے دیکھ لیا گیا۔ جیسا کہ خان صاحب کی اپنی زبان سے پھول جھڑتے ہیں، بعینہ ان کے ورکرز بھی ایسے ہی ہیں۔ لیڈر شپ کا فقدان ہے اور بدقسمتی سے خان صاحب نا اہل حکمرانوں کی فہرست میں ایک بھرپور قسم کا اضافہ ثابت ہوئے ہیں۔ اگلوں کا حال بھی ہم دیکھ چکے۔ ہم دعا گو ہیں کہ کوئی ایسا رہنما میسر آ جائے جس میں صحیح معنوں میں تدبر ہو اور وہ قائدانہ صلاحیتوں سے بہرہ ور ہو۔ کیا ہم اس قابل ہیں کہ ایسا کوئی حکمران ہمیں نصیب ہو! شاید ایسا ہونا بہت مشکل ہے۔
 
زاہد لطیف

محفلین
بغض عمران کا تازہ شکار یوتھیوں کے ہاتھ لگ گیا ہے۔ اب اوریا مقبول جان کی خیر نہیں۔ آزادی صحافت اور اظہار کے نام پر جو پاکستان میں ہو رہا ہے اللہ اس کے شر سے سب کو محفوظ رکھے۔ آمین
جس حساب سے تحریک انصاف کے گالم گلوچ اور غلیظ زبان سے بھرپور مقتدی شخصیت پرستی میں مبتلا ہیں اس تناظر میں اس بیان میں جان ہے! :)
 
فرقان احمد

محفلین
آخر کار آپ ہمارے بیانیے سے متفق ہو ہی گئے! :)
ہم اول روز سے محض کرکٹ کے میدان میں خان صاحب کے کارناموں سے متاثر رہے ہیں۔ بلا شبہ ان میں قائدانہ صلاحیتیں موجود ہیں تاہم ان کا اصل مسئلہ وہی ہے جو میاں نواز شریف صاحب میں تھا۔ یہ بھی منتقم مزاج ہیں اور اپنے احباب کو احتساب کی زد میں آنے سے بچائے رکھنے پر یقین رکھتے ہیں۔ کیا انجام کچھ مختلف ہو گا؟
 
جاسم محمد

محفلین
خان صاحب نا اہل حکمرانوں کی فہرست میں ایک بھرپور قسم کا اضافہ ثابت ہوئے ہیں۔
اجی سرِ فہرست ہیں!!!
آخر کار آپ ہمارے بیانیے سے متفق ہو ہی گئے! :)
عمران خان کو نااہل حکمرانوں کی فہرست میں شامل کرکے قوم کی فراغت میں کمی نہ آئے گی۔ کیونکہ وہ پہلے ہی پی پی پی و ن لیگ کی قیادتوں کو بار بار اقتدار سونپ کر ان کو بھی نااہلی کا تمغہ عطا کر چکی ہے۔ پیچھے صرف جماعت اسلامی ، جمعیت علما اسلام اور لبیک یا رسول اللہ بچتی ہے۔ اگلی بار ان کو موقع دے دیجئے اور پھر دیکھ لیں یہ کیسے کیسے نمونے بطور لیڈر کے سامنے لاتے ہیں :)
 
جی ہاں! انہیں بھی موقع دیا جانا چاہیے۔ جب باقیوں کو موقع مل سکتا ہے تو انہیں بھی آزمانے میں کوئی حرج نہیں۔ پر "وہ" مان جائیں گے کیا؟
 
جاسم محمد

محفلین
جی ہاں! انہیں بھی موقع دیا جانا چاہیے۔ جب باقیوں کو موقع مل سکتا ہے تو انہیں بھی آزمانے میں کوئی حرج نہیں۔ پر "وہ" مان جائیں گے کیا؟
جماعت اسلامی ملک کی قدیم ترین سیاسی جماعت ہے۔ گلی، محلے کی سطح پر ایکٹو ہے۔ لیڈران پر کرپشن و بد عنوانی کا الزام بھی نہیں ہے۔ اگر یہ اسٹیبلشمنٹ سےابھی ڈیل شیل کر لیں تو اقتدار میں اگلا نمبر ان کا لگ سکتا ہے۔
 
زاہد لطیف

محفلین
عمران خان کو نااہل حکمرانوں کی فہرست میں شامل کرکے قوم کی فراغت میں کمی نہ آئے گی۔ کیونکہ وہ پہلے ہی پی پی پی، ن لیگ کی قیادتوں کو بار بار اقتدار سونپ کر ان کو بھی نااہلی کا تمغہ عطا کر چکی ہے۔ پیچھے صرف جماعت اسلامی ، جمعیت علما اسلام اور لبیک یا رسول اللہ بچتی ہے۔ اگلی بار ان کو موقع دے دیجئے اور پھر دیکھ لیں یہ کیسے کیسے نمونے بطور لیڈر کے سامنے لاتے ہیں :)
اگلی بار کوئی بھی آئے لیکن اگر الیکشن فری اینڈ فیئر ہوئے مجھے یقین ہے آپ کی جماعت نہیں آئے گی۔ اگر آپ یا آپ کے قائد اس خوش فہمی میں مبتلا ہیں کہ ن لیگ، پی پی پی یا دیگر جماعتوں اور صحافیوں کی کردار کشی کر کے اپنا امیج ان سے بہتر بنا پائیں گے اور عوام کے پاس خان صاحب کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہو گا تو یہ محض خام خیالی ہے! :)
 
فرقان احمد

محفلین
جماعت اسلامی ملک کی قدیم ترین سیاسی جماعت ہے۔ گلی، محلے کی سطح پر ایکٹو ہے۔ لیڈران پر کرپشن و بد عنوانی کا الزام بھی نہیں ہے۔ اگر یہ اسٹیبلشمنٹ سےابھی ڈیل شیل کر لیں تو اقتدار میں اگلا نمبر ان کا لگ سکتا ہے۔
عوام بوجوہ مذہبی سیاسی قیادت کو اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتی ہے۔ اگلی بار عام انتخابات میں مریم نواز شاید اسٹیبلشمنٹ کے لیے قابل قبول نہ ہوں۔ بلاول کا چانس فی الوقت کم ہے تاہم اب بھی شہباز شریف پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ وہ ایک بار پھر آپ پر مسلط ہو سکتے ہیں۔ ہاں، جماعت اسلامی ان کے ساتھ کہیں موجود ہو تو حیران نہ ہوئیے گا۔
 
جاسم محمد

محفلین
اگلی بار کوئی بھی آئے لیکن اگر الیکشن فری اینڈ فیئر ہوئے مجھے یقین ہے آپ کی جماعت نہیں آئے گی۔ اگر آپ یا آپ کے قائد اس خوش فہمی میں مبتلا ہیں کہ ن لیگ، پی پی پی یا دیگر جماعتوں اور صحافیوں کی کردار کشی کر کے اپنا امیج ان سے بہتر بنا پائیں گے اور عوام کے پاس خان صاحب کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہو گا تو یہ محض خام خیالی ہے! :)
پاکستان کی پوری تاریخ میں کم از کم وفاقی سطح پر اقتدار کا تسلسل کبھی قائم نہیں ہو سکا۔ بھٹو نے 1977 کا الیکشن جیت کرایک نئی روایت قائم کرنے کی کوشش کی تھی تاکہ ملک میں سیاسی استحکام آسکے۔ لیکن افسوس اس الیکشن میں دھاندلی ہو گئی اور اس کا فائدہ اٹھا کر جنرل ضیاء نے پورا سسٹم ہی گول کر دیا۔ :(
 
عمران خان کو نااہل حکمرانوں کی فہرست میں شامل کرکے قوم کی فراغت میں کمی نہ آئے گی۔ کیونکہ وہ پہلے ہی پی پی پی و ن لیگ کی قیادتوں کو بار بار اقتدار سونپ کر ان کو بھی نااہلی کا تمغہ عطا کر چکی ہے۔ پیچھے صرف جماعت اسلامی ، جمعیت علما اسلام اور لبیک یا رسول اللہ بچتی ہے۔ اگلی بار ان کو موقع دے دیجئے اور پھر دیکھ لیں یہ کیسے کیسے نمونے بطور لیڈر کے سامنے لاتے ہیں :)
عمران نیازی نے تو نظام سقہ کی یاد دلادی۔ جب انہیں سیلیکٹ کرکے وزیراعظم کہلوایا جاسکتا ہے تو پاکستان میں کوئی بھی وزیراعظم بن سکتا ہے، یہاں تک کہ ہم بھی!!!
 
فرقان احمد

محفلین
ویسے ان دنوں ہم خان صاحب کے حق میں ہی ہیں کیونکہ وہ ایک کڑی آزمائش سے گزر رہے ہیں تاہم اس موقع پر بھی وہ سیاست بازی میں الجھ پڑے۔ انہیں چاہیے تھا کہ کم از کم اس وقت وہ منتقم مزاجی کو ایک طرف رکھتے ہوئے کم از کم کچھ عرصے کے لیے پوری قوم کو ایک پیج پر اکھٹا کرتے تاہم شاید وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ان سے بڑا محب وطن کوئی اور نہیں، ان سے زیادہ ایمان دار شخصیت کوئی اور نہیں۔ کم از کم اب ایسا تصور کرنا محال ہے۔ وہ اپنے مصاحبین کو بچانے میں مصروف ہیں اور مخالفین کو روند ڈالنا چاہتے ہیں۔ یہ رویہ اب شاید "اُن"کے لیے بھی قابل برداشت نہ رہا ہے۔ اب شاید ان زلفیوں، ترینوں، خسرویوں، واؤڈیوں وغیرہ کو بھی حساب دینا پڑ جائے۔ حالات اسی طرف ہی بڑھ رہے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
تاہم اب بھی شہباز شریف پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ وہ ایک بار پھر آپ پر مسلط ہو سکتے ہیں۔
شہباز شریف کو قومی لیڈر بنا کر سامنے لانے کیلئے پہلے عمران خان کا سخت محنت سے تراشا گیا بُت توڑنا پڑے گا۔ یہ اتنا آسان کام نہیں۔ اس بت شکنی کیلئے اگر روایتی پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا کے تمام صحافیوں کو بھی عمران خان کے پیچھے لگا دیا گیا۔ تب بھی سوشل میڈیا پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں عمران خان کے چاہنے والوں کی ایک فعال گالی بردار فوج موجود ہے۔ جو ہربغض عمران میں مبتلا شخص کو سیدھا کر کے گھر تک چھوڑ کر آتی ہے۔ :)
 
فرقان احمد

محفلین
شہباز شریف کو قومی لیڈر بنا کر سامنے لانے کیلئے پہلے عمران خان کا سخت محنت سے تراشا گیا بُت توڑنا پڑے گا۔ یہ اتنا آسان کام نہیں۔ اگر خان کو ہٹانے کیلئے روایتی پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا کے تمام صحافیوں کو بھی عمران خان کے پیچھے لگا دیا گیا۔ تب بھی سوشل میڈیا پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں عمران خان کے چاہنے والوں کی ایک فعال گالی بردار فوج موجود ہے۔ جو ہربغض عمران میں مبتلا شخص کو سیدھا کر کے گھر تک چھوڑ کر آتی ہے۔ :)
یہ آپ کی بھول ہے۔ ایسے کئی 'رہنما' آئے اور چلے گئے۔ خان صاحب بھٹو سے زیادہ بڑے لیڈر تو کسی حوالے سے نہیں ہیں۔ انہیں پھانسی تک دے دی گئی مگر کیا ہو گیا؟ ایک اور صاحب بھی بڑے مقبول تھے۔ 'مجھے کیوں نکالا' کہتے رہ گئے مگر عوام بھول بسر گئے!
 
زاہد لطیف

محفلین
عمران خان کے چاہنے والوں کی ایک فعال گالی بردار فوج موجود ہے۔ جو ہربغض عمران میں مبتلا شخص کو سیدھا کر کے گھر تک چھوڑ کر آتی ہے۔
اول لفظ چاہنے کی بجائے پوجنے زیادہ مناسب رہے گا۔
دوم گالی بردار فوج ابھی بھی اقتداری فوج کے گن گاتی ہے بعد میں زیادہ سے زیادہ یہ ہو سکتا ہے کہ اپنے نقطہ نظر میں تقسیم ہو جائے اور اس صورت میں جو اقتداری فوج کے خلاف ٹھہرنے کی کوشش کرے گا وہ چھتر کے ساتھ پیاز بھی کھائے گا اور باقی طبقہ اپنے ہی بھائیوں پہ ہونے والی اس کاروائی پہ اقتداری فوج کے اس عمل کو سراہے گا۔ اس لیے اس خوش فہمی سے باہر نکل آئیے کیونکہ فعال گالی بردار طبقے نے اپنا بت اور قبلہ وقت کی رفتار کے ساتھ خود ہی تبدیل کر لینا ہے۔
سوم ہر وہ شخص جو خان صاحب پہ تنقید کرے ضروری نہیں وہ بغض عمران کا شکار ہو۔ بتوں کو پوجنے کے خلاف کوئی بات کرنے پہ یا بت پہ کوئی بات کرنے پہ بت پرست طبقہ ایسے ہی ایکٹیویٹ ہوتا ہے جیسے انصافی گالی بردار فوج ایکٹیویٹ ہوتی ہے۔ امید ہے آپ بات سمجھ گئے ہوں گے! :)
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
وہ اپنے مصاحبین کو بچانے میں مصروف ہیں اور مخالفین کو روند ڈالنا چاہتے ہیں۔ یہ رویہ اب شاید "اُن"کے لیے بھی قابل برداشت نہ رہا ہے۔ اب شاید ان زلفیوں، ترینوں، خسرویوں، واؤڈیوں وغیرہ کو بھی حساب دینا پڑ جائے۔ حالات اسی طرف ہی بڑھ رہے ہیں۔
عمران خان نے آج چینی اور آٹا مافیا پر انکوائری رپورٹ پبلک کر دی ہے۔ کسی کو بچانے کی کوشش نہیں کی۔ اب تو بغض عمران ختم کر دیں
A9-EF8550-9-CC4-4643-8-CA0-52861-FF9486-D.jpg

Top