میرے Lenovo لیپ ٹاپ میں مسئلہ

قیصرانی

لائبریرین
چونکہ لینکس میرےلیے نیا ہے ، اسلیئے مجھے اسکی سمجھ نہیں آرہی ۔ کوشش کی تھی ۔لیکن بے سود
آپ نے بتایا تھا کہ نیٹ کے لئے یوز کرتی ہیں لیپ ٹاپ۔ تو آپریٹنگ سسٹم چاہے جو بھی ہو، نیٹ تو کام کرنا چاہیئے۔ باقی یو ٹیوب سے وڈیو ٹیوٹوریل دیکھ لیں لینکس کے اہم اہم
 
عائشہ خٹک

محفلین
لینکس کے ھارڈ ڈرائیو پر انسٹالیشن کے دوران جو پاسورڈ لگایا تھا ۔ اس کی وجہ سے ہارڈ ڈرائیو لاک ہو چکا ہے ۔ اب جب میں یو ایس بی سے سسٹم بوٹ کرتی ہوں ۔ تو ہارڈ ڈرائیو پر ایک بڑا سا تالا منہ چڑا رہا ہوتا ہے ۔ جب اوپن کرنے کی کوشش کرتی ہوں تو پاسورڈ مانگتا ہے ۔ جو پاسورڈ میں نے انسٹالیشن کے دوران دیا تھا ۔ اب وہ پاسورڈ قبول نہیں کر رہا ۔کیا کروں ۔ پلیز اس بار یہ مسئلہ حل کردیں
 
زبیر حسین

عائشہ ہارڈ ڈرائیو پر کون سا پاسورڈ ؟
ابھی یہ بات میرے لئے نئی ہے اور لائیو یو ایس بی کا ہارڈ ڈرائیو کےساتھ کیا تعلق؟ آپ ہارڈ ڈرائیو کو ہٹا بھی دو تو لائیو آپریٹنگ سسٹم چلنا چاہیے۔کوئی اور مسئلہ ہو گا آپ اطمینان سے چیک کریں،
 
پہلے میں نے لائیو یو ایس بی پر سسٹم کو چلایا ۔پھر لینکس کو اپنے ہارڈ ڈرائیو پر انسٹال کیا تھا ۔ انسٹالیشن کے دوران لاگ ان پاسورڈ دیا تھا ۔ جو کہ بعد میں اپریٹنگ سسٹم اس پاسوڑد کو قبول کرنے سے انکاری تھا ۔ سو میں نے پھر لائیو یو ایس پی لگائی اور سسٹم کو بوٹ کیا ۔ میں Computer کلک کرکے اوپن کرتی ہوں تو ہارڈ ڈرائیو پر تالا لگا ہوا ہے۔ جب میں اسکو اوپن کرتی ہوں تو یہ میسجز آتے ہیں
ہارڈ ڈرائیوپر لاک لگا ہواہے

34yxu07.jpg

ہارڈ ڈرائیو پر کلک کرنے سے پاسورڈ مانگتا ہے

2uhlugw.jpg

پھر اسکے بعد یہ میسج آتاہے

2cii97d.jpg
 
زبیر حسین

محفلین
عائشہ ایسے شائد آپ کا مسئلہ حل نہیں ہو پائے گا ایک مسئلہ حل ہونے کے بعد ایک اور نئی مشکل سامنے آ کھڑی ہوتی ہے۔ آپ ہارڈ ڈرائیو نکالئے اور لائیو یو ایس بی سے چلائیے ۔ اپنے نزدیک کسی جاننے والے سے یہ مسئلہ حل کرانے کی کوشش کریں۔
اگر آپریٹنگ سسٹم چل رہا ہو ریموٹ ڈیسک ٹاپ ایکسس کر کے بندہ کوئی حل نکال لیتا ہے لیکن آپ کے سسٹم پر تو آپریٹنگ سسٹم ہی نہیں ہے۔
آپ ہارڈ ڈرائیو کو سسٹم سے نکال دیجئے فی الحال۔۔۔
 
محمد سعد

محفلین
پہلے میں نے لائیو یو ایس بی پر سسٹم کو چلایا ۔پھر لینکس کو اپنے ہارڈ ڈرائیو پر انسٹال کیا تھا ۔ انسٹالیشن کے دوران لاگ ان پاسورڈ دیا تھا ۔ جو کہ بعد میں اپریٹنگ سسٹم اس پاسوڑد کو قبول کرنے سے انکاری تھا ۔ سو میں نے پھر لائیو یو ایس پی لگائی اور سسٹم کو بوٹ کیا ۔ میں Computer کلک کرکے اوپن کرتی ہوں تو ہارڈ ڈرائیو پر تالا لگا ہوا ہے۔ جب میں اسکو اوپن کرتی ہوں تو یہ میسجز آتے ہیں
ہارڈ ڈرائیوپر لاک لگا ہواہے

34yxu07.jpg

ہارڈ ڈرائیو پر کلک کرنے سے پاسورڈ مانگتا ہے

2uhlugw.jpg

پھر اسکے بعد یہ میسج آتاہے

2cii97d.jpg
یہاں luks والا جو ایرر ہے، اس کا تعلق ڈسک انکرپشن سے ہوتا ہے۔ یوزر کا لاگ ان پاسورڈ اس سے الگ ہوتا ہے۔
 
Top