میرے لڑکے تھے بے کار ۔ ۔

اظہرالحق

محفلین
وطن سے باہر روزی روزگار کے لئے ہم لوگ آتے ہیں ، مگر کچھ لوگ اس کو بھی معاشرے میں تضادات کی وجہ بنا دیتے ہیں، زیادہ کے لالچ میں اپنا سب کچھ لٹا دیتے ہیں ۔ ۔ جس میں عزت نفس بھی ہے ۔ ۔ ففٹی ففٹی کا یہ گیت بھی ایسی ہی مثال ہے ۔ ۔ ۔
------------------------------------------------------
میرے لڑکے تھے بے کار
جب سے گئے سمندر پار
تو اتنی چیزیں لائے
کہ گھر اب بھرتا جائے


وہ یہاں مکینک ہوتا تھا
تو سب کی نظر میں کھوتا تھا
کھوتا تھا یعنی ڈنکی تھا
اب وہاں پلیٹیں دھوتا ہے
اور سب کی نظر میں اونچا ہے

جو کرتے تھے انکار
سارے بن گئے رشتے دار
ادھر اک رشتہ آئے
ادھر اک رشتہ جائے ۔ ۔
میرے لڑکے تھے بے کار ۔ ۔ ۔


وہ بکسے بھر بھر لاتے ہیں
اور کسٹم سے چھڑواتے ہیں ۔ ۔
اجی چھڑواتے ہیں چھڑواتے ہیں
دیکھو کتنے ہیں ہوشیار
لے کر آئے وی سی آر
فلم غیر ملکی لائے
فلم غیر ملکی لائے

میرے لڑکے تھے بےکار
جب سے گئے سمندر پار
تو اتنی چیزیں لائے
کہ گھر اب بھرتا جائے
----------------------------------------------
 
Top