میرے بچپن کے دن کتنے اچھے تھے دن

تجمل حسین

محفلین
اس کرنسی میں سے کون کون سی استعمال کی آپ نے؟
1 پیسہ 5 پیسہ 10 پیسہ تو ہم نے بچپن کے ابتدائی دنوں میں استعمال کی 90 کی دہائی کے شروع میں اور 25 پیسہ اور 50 پیسہ تو بہت دیر تک استعمال ہوتا رہا۔
pakistanset10r.jpg
pakistanset8.jpg
Pak-KM58_25Paisa_1986T1.jpg
Pakistan+Paise-50+(Year+1994).jpg

میں نے کرنسی میں پیسے تو استعمال نہیں کیے روپے ہی کیے ہیں۔ 1 روپے، 2 روپے، پانچ روپے، 1اور2 روپے والے نوٹ بھی اور 1 روپے والا بڑا علامہ اقبال کی تصویر والا سکہ بھی استعمال کیا ہے۔

ہمارے بچپن میں رمضان کے ان دنوں میں عید کارڈز کا ایک سماں بندھ جاتا تھا۔۔۔کیا آپ کو بھی یہ وقت یاد ہے؟
IMG_2561.JPG
Eid+Card+1.jpg

ارے جناب ان دنوں کو کون بھول سکتا ہے۔ دوستوں کو کیا خوب عید کارڈ دیا کرتے تھے۔ ابھی تک وہ دن نہیں بھولتے۔
 
میں نے کرنسی میں پیسے تو استعمال نہیں کیے روپے ہی کیے ہیں۔ 1 روپے، 2 روپے، پانچ روپے، 1اور2 روپے والے نوٹ بھی اور 1 روپے والا بڑا علامہ اقبال کی تصویر والا سکہ بھی استعمال کیا ہے۔
ہم نے اپنے بالکل بچپن میں 5 پیسہ 10 پیسہ استعمال کیے ہیں۔ 25 پیسہ اور 50 پیسہ تو کافی ٹائم استعمال کیے بعد میں پھر 1 روپے اور 2 روپے کے سکے استعمال کیے جو کے ابھی تک چل رہے ہیں۔
ارے جناب ان دنوں کو کون بھول سکتا ہے۔ دوستوں کو کیا خوب عید کارڈ دیا کرتے تھے۔ ابھی تک وہ دن نہیں بھولتے۔
واقعی عید کارڈز والا زمانہ بھی خوب تھا۔۔ نہایت خوبصورت۔۔ اب تو بس رسمی سی عید مبارک رہ گئی ہے چاہے وہ زبانی ہو یا ایس ایم ایس کے ذریعے جو مزہ عید کارڈ سے عید مبارک کہنے کا آتا تھا وہ اب میسر نہیں۔
 
ایس ایم ایس کے ذریعے عید مبارک تو ریڈی میڈ ہی ہوتی ہے جبکہ عید کارڈز پر خود سے عید مبارک لکھنا اور شعر ڈھونڈنا کیا خوب مزہ آتا تھا۔
ریڈ میڈ ایس ایم ایس کے ذریعے عید مبارک کی کہانی بھی سن لیجئے۔
پچھلی عید پر مجھے عید مبارک کا ایس ایم ایس آیا جو کہ مجھے بہت اچھا لگا۔ میں نے سوچا آئندہ اسی ایس ایم ایس کے ذریعے عید مبارک کہوں گا۔ اسی وجہ سے پورا سال ایس ایم ایس سنبھال کر رکھا۔ عید آئی تو ایس ایم ایس کا خیال آیا۔
بس جناب پھر کیا تھا فوری ایس ایم ایس نکالا اور سب دوستوں کو بھیج دیا۔ ابھی تقریباََ آدھے دوستوں کو ہی گیا ہوگا کہ ایک دوست کی طرف سے جواب آیا کہ یہ عید الاضحیٰ نہیں بلکہ عید الفطر ہے۔ جیسے یہ پڑھا جھٹکا سا لگا فوری ایس ایم ایس نکالا غور سے پڑھا تو وہ عید الاضحیٰ کا تھا۔
جب پڑھا تو ہنسی ہی رکنے میں نہیں آرہی تھی۔ تب پتہ چلا کہ ریڈی میڈ عید مبارک کے کیا مضر اثرات ہوتے ہیں۔

:):LOL::ROFLMAO: :lol::laugh::laughing::rollingonthefloor:
 
آخری تدوین:

فرخ

محفلین
واہ۔۔۔ کیا کچھ یاد دلا دیا بھائی جی۔۔۔ یہ سب کچھ ہی میرے بچپن کا حصہ رہا ہے۔۔۔
کاش وقت میں واپس جا سکتا۔۔۔ :(
 
آوازِ دوست

محفلین
میرے پاس کُچھ عید کارڈز محفوظ ہیں جِن میں عید مبارک اور نیک خواہشات کے بعد وابستگی کے ایک اختتامیے کے ساتھ نام کی جگہ پر ایک سمائیلی ہے :)
 
عباس اعوان

محفلین
شکریہ! یہ مبارک باد کی سُپر لیٹوو ڈگری ہے کیا :)
سمجھا کریں نا جناب :)
آپ اس احساس سے گزرے ہیں جس سے ہر کوئی نہیں گزرتا، بہت سے محروم ہی رہ جاتے ہیں اور دل میں حسرت ہی حسرت لیے رخصت ہو جاتے ہیں۔
بقول شخصے:
ہونٹوں پہ کبھی ان کے میرا نام ہی آئے
یا
اگر اور جیتے رہتے، یہی انتظار ہوتا
اس لیے بڑی سی مبارکباد تو بنتی ہے۔
:)
 
شکریہ آپ کے لفظوں سے بھی محرمِ راز ہونے کی خوشبو آ رہی ہے :)
 
عباس اعوان

محفلین
فِکر کی کوئی بات نہیں دوست میں نے غور کر لیا تھا اور ہائے ہائے بھی :)
اگر یہ اظہارِ وابستگی پہلی دفعہ تھا تو کتنی راتوں تک نیند نہیں آئی تھی ؟
اور
کتنا عرصہ آپ کے ہونٹ اپنے کانوں کو چھونے کی کوشش کرتے رہے ؟
آداب :)
اور معذرت اگر میں غیر ضروری تفصیل میں جا رہا ہوں، نجی بات ہے لہٰذا جواب قطعاً ضروری نہیں۔
 
دوست یہ احساس اَن کہا تھا تب بھی اِس کا ادراک تو تھا ہی باقی کاغذ کے پُرزے پر جو کہکشاں اُتری وہ آج بھی اُتنی ہی دلنشیں ہے جتنی کہ روزِ اوّل تھی :)
 
عباس اعوان

محفلین
دوست یہ احساس اَن کہا تھا تب بھی اِس کا ادراک تو تھا ہی باقی کاغذ کے پُرزے پر جو کہکشاں اُتری وہ آج بھی اُتنی ہی دلنشیں ہے جتنی کہ روزِ اوّل تھی :)
چلیں ادراک بھی بہت بڑی چیز ہے۔ لوگ تو خوش (یا غلط ) فہمی کے سہارے ہی ساری عمر بِتا دیتے ہیں۔
اور جو دھنک کاغذ پر بصورتِ اقرار اُتری، اس کے بعد کیا یوں نہیں محسوس ہوا کہ بس۔۔۔ سب کچھ پورا ہو گیا، اب اور جو کچھ بھی ملے، وہ اضافی (بونس) ہے۔
آداب
 
Top