میری پوری توجہ معیشت مستحکم کرنے پر ہے، وزیراعظم

جاسم محمد

محفلین
میری پوری توجہ معیشت مستحکم کرنے پر ہے، وزیراعظم
ویب ڈیسک جمعرات 5 دسمبر 2019
1905977-imrankhan-1575553364-827-640x480.gif

ای گورننس کرپشن ختم کرنے کا بہترین طریقہ ہے، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میری پوری توجہ معیشت مستحکم کرنے پر ہے اور ہماری حکومت نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پا لیا ہے۔

اسلام آباد میں ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عمر کا زیادہ تر حصہ بیرون ملک گزارا اس لیے اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کا اندازہ ہے، کئی لوگ پاکستان آئے، مشکلات ہوئیں تو واپس چلے گئے لیکن میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ کسی پیغمبرکی زندگی آسان نہیں تھی اور چھوٹے فیصلے کرنے والا خودغرض ہوتا ہے، بڑے فیصلوں میں رسک ہوتا ہے لیکن جولوگ زندگی میں اوپرپہنچے انھوں نے بڑے فیصلے کیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کرپشن ہمیشہ اوپر سے شروع ہوتی ہے اور جن سے کرپشن شروع ہوئی وہ تو باہر چلے گئے ہیں، ای گورننس کرپشن ختم کرنے کا بہترین طریقہ اور ہمارے لیے بہت ضروری ہے، ڈیجیٹلائزیشن سے عام آدمی کی زندگی میں آسانی آئے گی، ای گورننس کرپشن ختم کرنے کا بہترین طریقہ ہے، سرکاری محکموں میں بھی ای گورننس سسٹم لارہے ہیں لیکن مزاحمت کا سامنا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میری پوری توجہ معیشت مستحکم کرنے پر ہے اور ہماری حکومت نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پالیا ہے لیکن جب حکومت ملی تو کوئی ادارہ ایسا نہیں تھا جو خسارے میں نہیں تھا اور آپ پانچ سال مجھ سے یہ سنتے رہیں گے کہ ہمیں کتنا خسارہ ملا، خسارے کا دباؤ روپے پرآتا ہے اور جب تک روپیہ مستحکم نہیں ہوتا، سرمایہ کاری بھی نہیں آتی، باہرکی ایجنسیزجب کہتی ہیں کہ معیشت مستحکم ہوگئی ہےتواعتماد ملتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم سے پہلے خطاب میں کہا آپ نے گھبرانا نہیں ہے لیکن اس کے باوجود کچھ لوگ گھبرا گئے اور ابھی بھی گھبرائے ہوئے ہیں، ایک بارپھر کہتا ہوں ملکی معیشت درست کام کررہی ،آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امہ کو اکٹھا کرنے میں کردار ادا کریں گے اور اپنی پوری صلاحیتیں بروئےکارلائیں گے۔
 

جاسم محمد

محفلین
قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے ہرہفتے اجلاس ہوگا، وزیراعظم
ویب ڈیسک جمعرات 5 دسمبر 2019
1905917-imrankhan-1575549913-512-640x480.jpg

قیمتوں پر موثر کنٹرول کے لئے تمام انتظامی اقدامات کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے حوالے سے ہر ہفتے اجلاس ہوگا جس کی صدارت خود کروں گا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور پختون خوا محمود خان، وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی مخدوم خسرو، مشیر تجارت رزاق داوٴد، معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان، صوبائی چیف سیکرٹریز و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں قیمتوں میں کمی کے حوالے سے صوبائی حکومتوں کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا جب کہ چیف سیکرٹریز کی وزیراعظم کو قیمتوں میں کمی کے اقدامات پر بریفنگ دی، اور حکومت کی جانب سے کیے جانے والے انتظامی و دیگر اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ غریب اور کم آمدنی والے افراد کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، قیمتوں پر موثر کنٹرول کے لئے تمام انتظامی اقدامات کو یقینی بنایا جائے، قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے حوالے سے ہر ہفتے اجلاس ہوگا جس کی صدارت خود کروں گا۔

عمران خان نے کہا کہ ملکی ضروریات کے پیش نظر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے ایک مربوط نظام تشکیل دیا جائے، جہاں ملکی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے مطلوبہ اجناس کی کاشت کو یقینی بنایا جا سکے وہاں برآمدات اور درآمدات کے حوالے سے بھی بروقت فیصلے لیے جا سکیں۔

اشیائے خورونوش، ادویہ اور دیگر اشیا میں ملاوٹ کی شکایت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اشیائے خورونوش میں ملاوٹ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جس سے معاشرے اور خصوصاًہمارے بچوں کی صحت کو خطرات لاحق ہیں، پہلے مرحلے میں ملاوٹ کے حوالے سے مکمل ڈیٹا اکٹھا کیا جائے تاکہ مختلف اشیا میں ملاوٹ کے حوالے سے تفصیلی ڈیٹا میسر آئے اور اسی ڈیٹا کی بنیاد پر ملاوٹ کا سدباب کرنے کے حوالے سے ایکشن پلان ترتیب دیا جائے۔
 
Top