میری فکری تنہائی کا سدباب کیجیے۔۔۔

بی بی کو کس بنا پر ووٹ دیا جائے۔ ان کی اسلام دوستی پر؟ حب الوطنی پر، امریکا نوازی پر، بے حسی پر، ڈاکٹر قدیر کو دشمنوں کے حوالے کرنے کے عزائم پر، قوم کا خون چوس چوس کر محلات تعمیر کرنے پر، یا مفاہمتی آرڈیننس کے ذریعے گناہ معاف ہوجانے کی خوشی میں؟

اپ جذبات میں‌بہک کر ایسی باتیں‌کررہے ہیں۔
بے نظیر نے کیا اسلام دشمنی کی ہے؟
کیا غیر محب وطن حرکت کی ہے؟
کیا امریکہ نوازی کی ہے؟
کونسی بے حسی؟
ڈاکٹر قدیر کوقید کس نے کیا اور پاکستانیوں‌کو دشمنوں کے حوالے کس نے کیا؟
قوم کا خون چوس چوس کر محلات تو فوج تعمیر کرتی رہی ہے؟
معاف کیجیے گا گناہ کیا ہے اس کا اپ کو شاید پتہ ہی نہیں۔ الزام الگ چیز ہے اور گناہ الگ۔
یہ سب الزامات ہیں‌ جو فوجی اسٹیبلیشمنٹ کرتی رہی ہے تاکہ عوام کو پیس پیس کر ان کو غلام بنا کر جنرل مزے کریں۔
پی پی پی کو جہموریت کی بحالی کی جدوجہد کا کریڈٹ تو دیجیے اور اس لیے ہی اس کو ووٹ‌دیجیے۔
 
خرم

محفلین
خرم صاحب نے ضابطہ اخلاق کی طرف توجہ دلائی۔ میں ان کی بات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے کہنا چاہوں گا کہ "جھوٹ" نام کی ایک چیز ہوتی ہے، اس چیز سے اجتناب بھی ضابطہ اخلاق میں شامل کیا جائے۔
یقیناً ایسا ہی ہونا چاہئے۔ ویسے ہمت بھائی کی پوسٹ کا کسی نے جواب دینا ہے پڑھ کر مزا آئے گا اور شاید جھوٹ‌و سچ کا بھی فرق پتہ چل جائے۔:)
خیر بی بی پر امریکہ نوازی کا طعنہ سُن کر یاد آیا کہ ایک جماعت کے سربراہ تو خود پینٹاگون میں بریفنگز لیتے ہیں۔ پتہ نہیں کیوں ان کے خلاف امریکہ نوازی کا نعرہ نہیں‌لگتا؟ شاید اس لئے کہ امریکہ نوازی کے نعرے ہی وہ لگاتے ہیں۔ اطلاعاً عرض ہے کہ پینٹاگون امریکی افواج کا تدبیراتی و تزویراتی مرکز ہے اور خالصتاً دفاعی منصوبوں‌پر توجہ مرکوز رکھتا ہے۔ پاکستان کی ایک عام سی جماعت کے سربراہ پر جو نہ تو حکومت میں‌ہو اور نہ ہی اپوزیشن میں کسی خاص مقام پر فائز ہو، اس پر اتنی کرم نوازی امریکی افواج کیوں کرتی ہیں؟ جواب شاید اتنا مشکل نہیں‌لیکن کچھ لوگ دو اور دو کو آٹھ بتاتے ہیں اور اسی لئے اس سب کچھ کی بھی نہایت خوبصورت تاویل پیش کریں گے :)
 
خاور بلال

میں نے اخلاقیات کے ایک بنیادی جز کی طرف توجہ دلائ۔ اس کا حوالہ دے کر آپ نے ایک لاتعلق سی پوسٹ کردی۔ ہر جگہ الفاظ کا بے مقصد ذخیرہ استعمال کرنا ضروری تو نہیں۔
 
خاور بلال

محفلین
اپ جذبات میں‌بہک کر ایسی باتیں‌کررہے ہیں۔
بے نظیر نے کیا اسلام دشمنی کی ہے؟
کیا غیر محب وطن حرکت کی ہے؟
کیا امریکہ نوازی کی ہے؟
کونسی بے حسی؟
ڈاکٹر قدیر کوقید کس نے کیا اور پاکستانیوں‌کو دشمنوں کے حوالے کس نے کیا؟
قوم کا خون چوس چوس کر محلات تو فوج تعمیر کرتی رہی ہے؟
معاف کیجیے گا گناہ کیا ہے اس کا اپ کو شاید پتہ ہی نہیں۔ الزام الگ چیز ہے اور گناہ الگ۔
پاکستان میں جرائم کا سب سے بڑا ادارہ پاک فوج ہے اس میں کوئ شک نہیں۔ لیکن معاف کیجئے گا، بے نظیر صاحبہ کی حمایت محض اس لیے نہیں کی جاسکتی کہ وہ پاک فوج کے سیاسی وجود کی مخالف ہیں۔ بے نظیر صاحبہ ایک طرف فوجی اسٹیبلشمنٹ کی مخالفت کرتی ہیں تو دوسری جانب وہ انہی ایشوز پر امریکہ کو تعاون کی یقین دہانی کراتی ہیں جن ایشوز کی وجہ سے ہم پاک فوج سے اختلاف رکھتے ہیں۔ اپنے عزائم کا اظہار تو بے نظیر صاحبہ خود ہی اپنے بیانات کے ذریعے کرتی رہتی ہیں۔

پی پی پی کو جہموریت کی بحالی کی جدوجہد کا کریڈٹ تو دیجیے اور اس لیے ہی اس کو ووٹ‌دیجیے۔
اس وقت ساری دنیا میں ایک ایسی فضاء ہے کہ جس میں عیب کو ہنر مشہور کردیا جائے تو آم کے آم گٹھلیوں کے دام کی صورت پیدا ہوجاتی ہے۔ بی بی کی سب سے بڑی کمزوری ہی کو آپ ان کا کارنامہ قرار دے رہے ہیں۔ محض مفاہمتی آرڈیننس کی خیرات پر وہ تمام کام کرنے پر راضی ہیں جو امریکہ اور آرمی چاہتے ہیں۔ پاکستان میں عدلیہ، صحافت اور جمہوریت کا جو خون ہوا ہے اس میں بے نظیر کا پورا پورا تعاون شامل ہے۔
 
ظفری

لائبریرین
آہ ۔۔۔ آج کوئی مہمان اس مدفن دھاگے کی زیارت کر رہا تھا تو اس پر نظر پڑی۔ سوچا کہ آج اس کا عرس بھی منا لیا جائے ۔ :)
 
Top