میری صدی کے لوگ::محمد اقبال بیلن نظام آبادی

دنداں شکن جواب ہیں میری صدی کے لوگ
دنگل کی ایک کتاب ہیں میری صدی کے لوگ

ڈسکو فقیر لیتے ہیں خیرات میں جہیز
کیا صاحب عذاب ہیں میری صدی کے لوگ

گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے ہیں روز روز
ٹکنی کلر سراب ہیں میری صدی کے لوگ

حاجت نہیں ہے ووٹوں کی ایسے ہیں باکمال
آپ اپنا انتخاب ہیں میری صدی کے لوگ

ہر چہرے پہ کھنچی ہے بناوٹ کی اک نقاب
اڑتا ہوا خضاب ہیں میری صدی کے لوگ

چندے جو مہتاب ہیں ان پر فدا ہیں سب
چندے وہ آفتاب ہیں میری صدی کے لوگ

کھائیں گے جب بھی لقمے تو گن گن کے کھائیں گے
پینے میں بے حساب ہیں میری صدی کے لوگ

خنجر نہ آٹھ سکے گا تو بیلن اٹھائیں گے
ہر لمحہ انقلاب ہیں میری صدی کے لوگ

محمد اقبال بیلن نظام آبادی
 
Top