میری ابنٹو کہانی ۔ ایک نئے سفر کی شروعات

قیصرانی

لائبریرین
محمد شمیل قریشی نے کہا:
قیصرانی بھائي : بہت شکریہ ۔ پر میرا ڈیٹا دونوں ہارڈ ڈرائوز میں کچھ ایس طرح سے پھیلا ہوا ہے کہ کسی ایک کو ہٹا دینے سے کام نہیں چلے گا ۔ تو کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ میں ایک پارٹیشن کا نام " ابنٹو " رکھ دوں اور ابنٹو کی انسٹالیشن کے دوران وہی پارٹیشن ہی سیلیکٹ کروں ؟ ۔۔۔۔۔۔ یا پھر ابنٹو اپنی مرضی سے کوئی سی بھی پارٹیشن استعمال کرتی ہے اور یوزر کو کچھ اختیار نہیں ہوتا ۔
شمیل بھیا، پہلے ذرا اس ڈور کو دیکھ لیں

http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=7108

اس کے بعد بتائیں جو بھی سوالات ہیں
 

الف عین

لائبریرین
محمد شمیل قریشی نے کہا:
الف نضامی صاحب : کیا مائیکروسافٹ والے اس کو اتارنے پر میری وینڈوز کا جین وین ٹیسٹ تو نہیں کریں گے ؟
آج کل مائکروسافٹ کی سائٹ سے کچھ بھی ڈاؤن لوڈ کرو، وہ ٹیسٹ ضرور کرتے ہیں کہ آپ کا ونڈوز اصل ہے یا نہیں۔
 

نعمان

محفلین
اگر مسروق شدہ ونڈوز پر مائیکروسوفٹ جینیوین سوفٹویر انسٹال کرلیا جائے تو ہر سسٹم بوٹ اپ پر یہ آپ کی ونڈوز کا نسخہ ویلیڈیٹ کرتا ہے۔ ایک مرتبہ چیک کرلیا ٹھیک ہے مگر ہر بوٹ اپ پر کیوں؟ اور پھر مسروق شدہ ونڈو ہونے پر یہ آپ کی سسٹم ٹرے میں نمودار ہوجاتا ہے۔ جیسے کوئی اسپائی وئر ہو جس سے جان چھڑانا مشکل ہے۔
 
Top