میرا گاؤں

جواب

قیصرانی کے کہنے پر اپنے گاؤں کا تعارف بھی کرا دیتے ہیں

بنوں‌شہر سے تقریبا دو کلو میٹر کے فاصلے پر واقعہ میرا گاؤں چھ گڑھی ممش خیل کئی چھوٹے چھوٹے گاؤں پرمشتمل ہے۔ اس کی آبادی تقریبا دو ہزار کے قریب ہے۔ یہاں امرود کے باغات کی بہتا ت ہے۔ اور دوست کو امرود کے ساتھ کاشت کی ہوئی فصل دیکھ کر غلط فہمی ہوئی ہے۔ یہ تمباکو نہیں بلکہ ہلدی کی فصل ہے۔ یہاں ہر قسم کی فصل کاشت کی جاتی ہے۔ گنا۔ چاول مکئی، ہلدی، سبزیاں ۔گاؤں کی زرخیزی کا راز دریائے کرم سے نکالی گئی نہریں ہیں۔ دریائے کرم ہمارے لیے اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ بنوں کے اردگرد کا سارا علاقہ صحرائی اور بنجر ہے۔ لیکن اس دریا کی لائی ہوئی مٹی اور پانی نے بنوں کوریگستان میں نخلستان کا درجہ دے دیا ہے۔ ‌
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت شکریہ وہاب۔ویسے میری مراد یہ تھی کہ ہر تصویر کا کیپشن یعنی ایک یا دو لائن کا تعارف۔۔۔
بےبی ہاتھی
 

دوست

محفلین
شکریہ مجھے تمباکو ہی لگا تھا۔ ہلدی پہلے کبھی دیکھی نہیں بوئی ہوئی۔
 

تیشہ

محفلین
کیوں بھلا :chatterbox: آنکھیں بند ہیں کیا ؟




thsssss.gif
 
Top