میرا پہلا نعتیہ کلام۔۔۔۔تخیل کو وضو دے کر لکھوں تیری ثنا مولا

تخیل کو وضو دے کر لکھوں تیری ثنا مولا
نہیں ممکن بیاں لیکن یہ ہے تیری عطا مولا

جہاں تک سوچتا ہوں تو ہی تو اعلی و اکرم ہے
تیری مدح کہ تو افضل ہوا بعد از خدا مولا

تیری مدح میں ہیں شامل ملائک لم یزل کے ساتھ
ہوا ہے حکم ہم کو بھی کرو صل علی مولا

دہائی ہے کہ محشر میں منادی ہو سنو لوگو
حسن کو مل گئی ہے جا پڑوس خاک پا مولا
(سننے کے لیے لنک ملاحظہ کریں)
 
Top