میرا ایک قطعہ برائے اصلاح

محمد امین

لائبریرین
بہت عرصے بعد تک بندی کا موڈ ہوا اور اس کا محرک سید ذیشان بھائی کا عروض ڈوٹ کوم ہے۔۔۔ ؛)


مری خامشی ہے قسم سے "انا الحق"،
سزا وارِ دار و رسن میں، انا الحق،
نہ بولوں تو منصور، بولوں تو مجرم،
بہر حال مجرم، برائے انا الحق۔

ازراہِ کرم اس میں جو بھی سقم ہیں ان کی نشاندہی فرما کر عند اللہ ماجور ہوں۔۔۔

فاتح بھائی، الف عین چاچو وغیرہم۔۔۔
 

فاتح

لائبریرین
اچھا قطعہ ہے اور وزن کے اعتبار سے بھی درست ہے۔۔۔
دوسرے مصرع میں قافیہ نہیں ہے۔۔۔ اسے دیکھ لیں
 
Top