میجر جنرل بابر افتخار پاک فوج کے نئے ترجمان مقرر

جاسم محمد نے 'آج کی خبر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 16, 2020 2:05 شام

  1. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    16,176
    میجر جنرل بابر افتخار پاک فوج کے نئے ترجمان مقرر
    ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
    [​IMG]
    میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی اوکاڑہ تعینات کردیا گیا ہے، آئی ایس پی آر۔ فوٹو : فائل۔ فوٹو : ٹریبیون

    راولپنڈی: میجر جنرل بابر افتخار کو پاک فوج کا نیا ترجمان مقرر کردیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار کو آصف غفور کی جگہ پاک فوج کا نیا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے جب کہ سابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی اوکاڑہ تعینات کیا گیا ہے۔

    میجر جنرل بابر افتخار آرمڈ کور کی یونٹ سکس لانسر سے تعلق رکھتے ہیں، انہوں نے 1990 میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا۔ نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے گریجویٹ ہیں، اس کے علاوہ وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور اردن کے رائل کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے فارغ التحصیل ہیں۔

    میجر جنرل بابر افتخار کمانڈ اینڈ اسٹاف پوزیشنز پر کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، انہوں نے آپریشن ضرب عضب کے دوران انفنٹری اور آرمڈ بریگیڈ کی کمانڈ بھی کر رکھی ہے۔ اس کے علاوہ میجر جنرل بابر افتخار این ڈی یو اور پی ایم اے میں انسٹرکٹر کی خدمات بھی سرانجام دے چکے ہیں۔

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ تمام پاکستانیوں کی جانب سے ملنے والے پیار اور تعاون کا جتنا شکریہ ادا کروں کم ہے، اپنی مدت کے دوران تعاون پر سب کا شکر گزار ہوں بالخصوص میڈیا کا جب کہ نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کے لیے دعا گو ہوں۔

    واضح رہے کہ دسمبر 2016 میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کی جگہ میجر جنرل آصف غفور کو ڈی جی آئی ایس پی آر مقرر کیا گیا تھا، میجر جنرل آصف غفور اس وقت سوات میں ڈویژن کمانڈر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  2. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    9,386
    معاف کیجیے گا مسٹر غفور، آپ کو تنگ کرنے والوں میں گاہے بگاہے ہم بھی شامل رہے! :embarrassed:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  3. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    16,176
    اسی لئے "وہ" آپ کو اٹھا کر لے گئے تھے۔ لیکن سافٹویئر میں کرپشن ابھی بھی باقی ہے :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  4. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    9,386
    وہ جو ہمارا بیان تھا، محض سستی شہرت کے حصول کے لیے تھا۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  5. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    5,812
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Psychedelic
    جو مزہ "بھا غفور" کہنے میں ہے وہ "بھا بابر" میں کہاں!
    :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  6. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    16,176
    یعنی آپ بھی سوشل میڈیا کی اس قبیل میں شامل ہیں جو رات گئے اپنے ٹویٹس سے ہر جگہ تھرتھلی مچا دیتے ہیں کہ ان پر ایجنسیوں نے حملہ کر کے اغوا کر لیا ہے۔
    اگلے روز پتا چلتا ہے کہ وہ صرف سستے ***کے اثرات تھے! :)
     
  7. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    16,176
    پوری قوم کو ترجمان فوج (اصل حکومت) کی تبدیلی مبارک!

     
  8. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    16,176
     
  9. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    9,386
    اگر جان بخشی کی صورت یہ اعترافی بیان ہے تو، یہ بھی چلے گا۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  10. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    9,386
    اصولی طور پر، سول بالادستی کے حق میں ہونا غلط نہ ہے۔ دھوکا مل جائے تو الگ معاملہ ہے۔ یوں بھی ہماری ایسی گہری وابستگی کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہ ہے۔ ہمارا موقف اصولی ہے اور اگر خان صاحب بھی اس رخ پر چلیں گے، تو ہم ان کی معیت میں بھی چلنے کو تیار ہو جائیں گے۔
     
    • زبردست زبردست × 1

اس صفحے کی تشہیر