موٹاپے کا جدید علاج دریافت!

arifkarim

معطل
آجکل مارکیٹ میں موٹاپے کو دور کرنے کیلئے بہت سی ادوایات موجود ہیں جسے بیچ کر فارمیسی انڈسٹری کافی امیر ہو چکی ہے۔ یہاں سوچنے کی بات ہے کہ موٹاپے کا علاج "کچھ" کھا کر ہی کیوں دور کیا جائے، کیونکہ اصل مسئلہ تو کھانے سے پرہیز ہے ناّ؟!
یعنی نکس دماغ میں ہے نہ کہ پیٹ میں ! :grin:
اسلئے کافی ریسرچ کے بعد امریکہ کے سائنسدانوں نے ایسی ادویات ایجاد کرنے کی کوشش کی ہے جو کھانے میں موجود خوشبو کو کافی حد تک بلاک کر دے۔ تحقیق کے مطابق ہمارے ہر کھانے کا 80 فیصد ذائقہ اسکی خوشبو ہوتی ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ اچھا کھانا سونگھتے ہی ہمارے پیٹ میں چوہے دوڑنے لگتے ہیں!
آپنے نوٹ کیا ہوگا کہ نزلہ زکام کے دوران کوئی بھی ذائقہ دار چیز کھاتے وقت بھی مزاح نہیں‌آتا کیونکہ ناک اور گلے میں خوشبو و ذائقہ کے عضو سوزش کا شکار ہوتے ہیں۔ یوں از خود طور پر آپ "کم" کھانا کھاتے ہیں۔ یہی فلسفہ ان نئی ادویات کا جز ہے۔
فی الحال دو اقسام کی ادوایات متعارف کر وائی گئی ہیں جنکو کھانے کی بجائے صرف "سونگھنے" کی ضرورت ہے۔ یعنی جونہی موٹے افراد کو بھوک ستائے، فوراً مطلوبہ دوائی کو سونگھ لیا جائے۔ دوائی کی خوشبو کھانے کے ذائقہ کو زائل کر دے گی اور یوں اسکی بار بار خواہش آپکے دل و دماغ سے غائب ہو جائے گی۔
دوسری قسم کی ادوایات مندرجہ بالاکے خلاف کام کرتی ہیں۔ یعنی جن چیزوں کی خوشبو پیٹ میں زیادہ جوش پیدا کرے، اسکے ایک ایک سیمپل کو خاص طریقہ سے محفوظ کر لیا جاتا ہے۔ بھوک لگتے ہی انکو سونگھ لیا جائے، یوں دماغ کو سگنل موصول ہوتا ہے کہ موصوف کھانا نوش فرما چکے اور پیٹ کے چوہے دوڑنا بند کر دیتے ہیں :grin:
مزید:
http://www.nytimes.com/2009/06/18/fashion/18skin.html?_r=1&ref=health
 

arifkarim

معطل
عارف اس طرح کہیں عادت پکی ہوگئ تو انسان کہیں کھانے پینے سے ہی ہاتھ نہ دھو بیٹھے ؟

مع السلام

واقعی، البتہ میرا خیال ہے اسکا اثر زیادہ دیر تک نہیں رہے گا۔ آخر کو پیٹ انسان کوکھانے پر مجبور کر ہی دیتا ہے!
اسکا اصل مقصد تو بلا روٹین کے کھانے والوں کو روکناہے۔ دن میں تین ٹائم کھانا کافی ہوتا ہے۔
 

علی ذاکر

محفلین
ویسے تو زندہ رہنے کے لیئے تھورا اور دو ٹائم کا کھانا ہی کافی ہوتا ہے ہم لوگ ہر چیز میں زیادتی پسند ہیں

مع السلام
 

علی ذاکر

محفلین
صحیح کہا اس وقت تو آج کے دور کی طرح‌کوئ دوڑ نہیں لگانی پڑتی تھی بس صبح کو نکلے کھانے کی تلاش میں شام کو گھر آئے کھایا پیا آرام کیا خراٹے مارے تہ اللہ تیری یاری !

مع السلام
 

haq

محفلین
وزن کم کرناہومیو پتھک علاج

فائٹولاکا بیری کا استعمال کرین۔
مزید معلومات کے لیے allahshafi.com
مطالعہ کریں
 
Top