مووی مکسنگ

سیفی خان

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
میں مووی مکسنگ کے حوالہ سے رہنمائی چاہتا ہوں ۔ ۔
کونسا سافٹ وئیر اس کے لئے بہتر ہے؟
اور ویڈیو میں اردو مکسنگ کیسے کی جاتی ہے؟
ویڈیو اگر کم روشنی میں ہو تو وہ کیسے صحیح ہو گی ؟
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
پیارے بھائی ابھی تو 32 جانے والی ہے
تفصیل سے پھر بتاؤں گا
ابھی آپ" یولیڈ ویڈیو سٹوڈیو" کا کوئی سا نیو ورژن انسٹال کر متھا ماری کرو
"میجک ڈائریکٹر" بھی ہے، اور "ایڈوب پریمیئر" بھی ۔۔۔۔ مگر انکا ستعمال تھوڑا پیچیدہ ہے
یو لیڈ استعمال میں آسان ہے
 

سیفی خان

محفلین
جب 32 آجائے تو یہ بھی بتا دینا کہ یولیڈ میں بھی اردو کی مکسنگ کی جاسکتی ہے
جیسا کہ تقاریر وغیرہ میں خطباء حضرات کے نام چلتے ہیں اردو میں ۔ ۔ میرے پاس کچھ بیانات ہیں میں ان میں کچھ کام کرنا چاہتا ہوں ۔۔
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
اردو میں مکسنگ تو کہیں بھی کی جا سکتی ہے
آپ ونڈوز مووی میکر میں بھی کریڈٹ والا ایفیکٹ استعمال کر سکتے ہو اس سلسلے میں
اگر آپ کے پاس اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو آپ کو ان پیج اور کورل ڈرا کی مدد لینی ہوگی
کورل ڈرا میں آپ اردو فونٹس کو اپنی مرضی کا ڈیزائن دے کر اسے جے پی جی فارمیٹ میں سیو کریں ، اور کسی بھی مکسنگ سافٹ وئیر میں سلائیڈ چلا دیں
"ایف ایکس کری ایٹر" ایک ایسا سافٹ ویئر ہے جس میں سب کچھ ریڈی میڈ ہوتا ہے
آپ بس اپنی تصاویر ایڈ کریں اور ایفیکٹ سلیکٹ کریں ، باقی کام وہ خود کرے گا
یولیڈ ویڈیو سٹوڈیو کا یہ فائدہ ہے کہ عام سے کمپیوٹر پر بھی بہتر کارکردگی دکھاتا ہے، اور اس سے آپ اپنی مرضی کا کچھ بھی کری ایٹ کر سکتے ہیں
ایڈوب پریمئیر ، ایف ایکس وغیرہ، کیلئے گرافکس کارڈ ، اور ریم پروسیسربھی ہیوی چاہیے ہوتے ہیں
 
Top