مولانا فضل الرحمان کا این اے 35 بنوں سے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

محمداحمد

لائبریرین
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کی چھوڑی گئی این اے 35 بنوں کی نشست سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ایک بار پھر پارلیمانی سیاست میں لانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ وہ نامزد وزیراعظم عمران خان کی بنوں سے چھوڑی گئی قومی اسمبلی کی نشست این اے 35 سے ضمنی الیکشن لڑیں گے تاہم اس کا حتمی فیصلہ ایم ایم اے کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

این اے 35 سے عمران خان نے سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی کو شکست دی تھی، اس حوالے سے اکرم خان درانی نے اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کا پارلیمانی سیاست میں اہم کردار رہا ہے اور ان کی اسمبلی میں موجودگی ضروری ہے اگر میں این اے کی سیٹ جیت بھی جاتا تو ان کے لیے سیٹ چھوڑ دیتا، اس لئے مولانا فضل الرحمان کو این اے 35 کی نشست لانے کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔

خبر کا ربط
 

محمداحمد

لائبریرین
2e3db671_7274_4e76_9436_79424acd1cd6.jpg



انہیں کسی طرح یہ بات ہضم نہیں ہو رہی ہے کہ یہ الیکشن ہار گئے ہیں اور لوگوں نے ان پر کسی اور کو ترجیح دی ہے۔

حالانکہ ان کے اپنے کرتوت اور اُن کے مخالفین کی طرف سے ان کے کرتوت کے بے انتہا پرچار کے نتیجے میں ایسا ہونا بعید از قیاس نہیں تھا۔

اب بھی انہیں جو ووٹ ملے ہیں وہ صرف اور صرف اندھی عقیدت کے طفیل ملے ہیں۔
 
Top