مولانا طارق جمیل فاؤنڈیشن نے مفت ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا

الف نظامی

لائبریرین
عالمی شہرت یافتہ مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل کے فلاحی ادارے ’’ایم ٹی جے فاؤنڈیشن‘‘ نے مفت ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا ہے جس کے لیے نئی گاڑیاں خریدی گئی ہیں۔
مدارس کی خدمت اور طلبا کو گھر یا ہوسٹل کی سہولت فراہم کرنے کے لیے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے فلاحی ادارے ’’ایم ٹی جے فاؤنڈیشن‘‘ نے اب ایمبولینس کی مفت سروس کا بھی آغاز کردیا ہے۔
مولانا طارق جمیل فاؤنڈیشن کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں مولانا طارق جمیل کو ایمبولینس سروس کا دورہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مولانا طارق جمیل نے اس موقع پر دعا بھی کروائی۔
 
Top