تاسف مولانا بجلی گھر انتقال کر گئے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عاطف بٹ

محفلین
پہلے 3 تھا پھر 33 ہو گیا اور پھر 333 ہو جائے گا :)

ویسے افغانستان میں 1994 سے 2001 تک مولیوں کی حکومت تھی اور ان کا عورتوں کیساتھ سلوک ہم سب دیکھ چکے ہیں۔ اس کے بعد بھی آپ کو مولیوں کی سٹیٹمنٹس درکار ہیں؟
افغانستان میں قائم ہونے والی حکومت پر بات کرنے سے پہلے ذرا اپنے ہم خیال مغربی ممالک اور ان کے گماشتوں کی حکومتوں پر نظر ڈال لیجئے کہ وہاں انسانی حقوق کو دن رات کس طرح پامال کیا جاتا ہے۔ افغانستان میں ایک خاص نقطہء نظر سے تعلق رکھنے والے افراد نے حکومت قائم کی تھی اور انہوں نے جو نظام نافذ کیا تھا اس میں صرف دینی ہی نہیں بلکہ ان کے تمدنی نظریات بھی شامل تھے۔ براہِ کرم حقائق کو مسخ کر کے بحث نہ کریں۔
 
عاطف بٹ

محفلین
چلیں اتنا تو مانتے ہیں نا کہ اس کا حقیقت سے لینا دینا ہے۔ یا اب بھی اپنی بات پر اڑے ہوئے ہیں؟
مولانا بجلی گھر کے نظریات کے بارے میں تو میں خود اسی طرح کی بات کہہ چکا ہوں تو پھر اس پر بحث کس لئے؟ آپ نے شاید پچھلے مراسلے نہیں پڑھے یا بھول گئے ہیں۔
 
عسکری

معطل
افغانستان میں قائم ہونے والی حکومت پر بات کرنے سے پہلے ذرا اپنے ہم خیال مغربی ممالک اور ان کے گماشتوں کی حکومتوں پر نظر ڈال لیجئے کہ وہاں انسانی حقوق کو دن رات کس طرح پامال کیا جاتا ہے۔ افغانستان میں ایک خاص نقطہء نظر سے تعلق رکھنے والے افراد نے حکومت قائم کی تھی اور انہوں نے جو نظام نافذ کیا تھا اس میں صرف دینی ہی نہیں بلکہ ان کے تمدنی نظریات بھی شامل تھے۔ براہِ کرم حقائق کو مسخ کر کے بحث نہ کریں۔
عاطف بھائی غلط بات وہ تباہی اور بربادی جہالت اور دہشت گردی تھی بس اگر اسے کسی طرح سے ڈیفنس کیا جا سکتا ہے تو صرف منشیات کا خاتمہ اور بس باقی قوانین اور نظام پتھر کے دور والا تھا ۔ آپ نے شاید اس میں سانس نہیں لی ۔
 
میرے بھائی، میں نے کب دفاع کیا ہے ان کا؟ میں تو کہہ رہا ہوں کہ انہوں نے جو نظام نافذ کیا تھا وہ مکمل طور پر دینی نظام نہیں تھا بلکہ اس میں ان کے تمدنی نظریات بھی شامل تھے۔ اس میں ان کا دفاع کہاں سے آگیا؟
 
سمجھنے میں غلطی ہو گئی بالکل درست اس میں پرانا پشتون افغانی تڑکہ لگا تھا
 
سید ذیشان

محفلین
افغانستان میں قائم ہونے والی حکومت پر بات کرنے سے پہلے ذرا اپنے ہم خیال مغربی ممالک اور ان کے گماشتوں کی حکومتوں پر نظر ڈال لیجئے کہ وہاں انسانی حقوق کو دن رات کس طرح پامال کیا جاتا ہے۔ افغانستان میں ایک خاص نقطہء نظر سے تعلق رکھنے والے افراد نے حکومت قائم کی تھی اور انہوں نے جو نظام نافذ کیا تھا اس میں صرف دینی ہی نہیں بلکہ ان کے تمدنی نظریات بھی شامل تھے۔ براہِ کرم حقائق کو مسخ کر کے بحث نہ کریں۔

جی نہیں ہم ان کی بات نہیں کریں گے۔ ہم صرف اور صرف مولیوں کی اور ان کے عورتوں کے بارے میں نظریات اور اعمال کی بات کریں گے۔ جو بات چل رہی ہے اسی پر قائم رہیں، ادھر ادھر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

طالبان تو undiluted and pure اسلام کی بات کرتے تھے اس میں تمدن اور روایات کہاں سے آ گئیں؟ خدانخواستہ آپ یہ تو نہیں کہہ رہے کہ اسلام میں غیر اسلامی روایات کی بھی گنجائش ہے؟
 
سید ذیشان

محفلین
مولانا بجلی گھر کے نظریات کے بارے میں تو میں خود اسی طرح کی بات کہہ چکا ہوں تو پھر اس پر بحث کس لئے؟ آپ نے شاید پچھلے مراسلے نہیں پڑھے یا بھول گئے ہیں۔

مزاحیہ پیرائے میں بات کرنا اور vulgar اشارے اور sexual innuendos میں بہت فرق ہوتا ہے۔ آپ ذرا اپنا مراسلہ پھر سے دیکھیں اور پھر ان کی ساری وڈیوز ملاحظہ کریں۔
 
عاطف بٹ

محفلین
جی نہیں ہم ان کی بات نہیں کریں گے۔ ہم صرف اور صرف مولیوں کی اور ان کے عورتوں کے بارے میں نظریات اور اعمال کی بات کریں گے۔ جو بات چل رہی ہے اسی پر قائم رہیں، ادھر ادھر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

طالبان تو undiluted and pure اسلام کی بات کرتے تھے اس میں تمدن اور روایات کہاں سے آ گئیں؟ خدانخواستہ آپ یہ تو نہیں کہہ رہے کہ اسلام میں غیر اسلامی روایات کی بھی گنجائش ہے؟
آپ حقائق سے ناواقف ہیں یا پھر جان بوجھ کر بات کو الجھانا چاہ رہے ہیں۔ وہ مولویوں نہیں قبائلیوں کی حکومت تھی اور ان کے ہاں مذہب اور تمدن دونوں نے مل کر حکومت کی تشکیل میں کردار ادا کیا تھا۔
ان کے کہنے کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ جو کچھ انہوں نے کہہ دیا وہ صد فی صد حقیقت ہے۔ کہنے کو تو امریکہ خود کو انسانی حقوق کا سب سے بڑا علمبردار کہتا ہے تو کیا اس بات کو مان لیا جائے؟
 
عاطف بٹ

محفلین
مزاحیہ پیرائے میں بات کرنا اور vulgar اشارے اور sexual innuendos میں بہت فرق ہوتا ہے۔ آپ ذرا اپنا مراسلہ پھر سے دیکھیں اور پھر ان کی ساری وڈیوز ملاحظہ کریں۔
یہ رہا میرے مراسلے کا اقتباس، خود ہی پڑھ لیجئے اور ذرا غور سے پڑھئے گا!
میں اس بات سے واقف ہوں کہ وہ عورتوں کے معاملے میں کافی سخت تھے اور ان کے گھروں سے باہر نکلنے کے بھی خلاف تھے۔ وہ اپنے ان نظریات کو لطائف کی صورت میں ایک خاص حد سے آگے جا کر پیش بھی کیا کرتے تھے اور 1993ء میں بےنظیر بھٹو کا ساتھ دینے پر ہی انہوں نے مولانا فضل الرحمٰن کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ عورتوں کے معاملے میں ان کے جو نظریات تھے میں ان سے ہرگز متفق نہیں ہوں اور ان کی وفات سے متعلق دھاگہ تخلیق کرنے کا مقصد بھی یہ نہیں ہے کہ میں ان کے خیالات سے اتفاق ہی رکھتا ہوں گا۔
یہ ضروری نہیں ہے کہ میں انگریزی الفاظ کر تڑکہ لگاؤں گا تو بات بنے گی!
 
سید ذیشان

محفلین
آپ حقائق سے ناواقف ہیں یا پھر جان بوجھ کر بات کو الجھانا چاہ رہے ہیں۔ وہ مولویوں نہیں قبائلیوں کی حکومت تھی اور ان کے ہاں مذہب اور تمدن دونوں نے مل کر حکومت کی تشکیل میں کردار ادا کیا تھا۔
ان کے کہنے کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ جو کچھ انہوں نے کہہ دیا وہ صد فی صد حقیقت ہے۔ کہنے کو تو امریکہ خود کو انسانی حقوق کا سب سے بڑا علمبردار کہتا ہے تو کیا اس بات کو مان لیا جائے؟

واقعی؟ میں حقائق سے ناواقف ہوں؟ آپ کو شائد بیسک قسم کے سبق کی ضرورت ہے۔

ملا عمر کیا حقانی مدرسہ اکوڑہ خٹک سے فارغ التحصیل نہیں تھے؟ اور کیا طالبان کے منسٹر (ملا عبید اللہ اخوند، ملا عبد الزاق، ملا خاکسار، مولوی عبدالکبیر وغیرہم) مولوی نہیں تھے؟ اور 'طالبان' نام کی وجہ تسمیہ کیا ہے؟
 
اگر وہ ناموں کے ساتھ ملا لکھتے تھے یا خود کو طالبان کہتے تھے تو اس کا مطلب یہ ہوگیا کہ افغانستان میں مولویوں کی حکومت قائم تھی؟ سبحان اللہ!
یہ تو ایسے ہی ہے کہ میرا نام چونکہ عاطف اسلم جیسا ہے، لٰہذا میں بھی خود کو گلوکار کہنا شروع کردوں۔ :)
 
انہوں نے جب کہہ دیا کہ معاملہ صرف اسلامی نہیں تھا بات آگے نہیں جاتی بھائی پشتون کلچر اور ہمارے قبائلی اور افغانی اسلام جیسا آپکو شاید ہی دنیا میں کہیں ملے یہ سب کچھ جو ہوا ایک طرف سے بین قبائل دشمنی ازبک تاجک قازق پشتونز کی اور اوپر سے مذہب سب مل کر یہی ہونا تھا ۔
 
ملائیت تو دور عاطف بھائی کسی اہم عہدے پر ازبک تاجک ہزارہ قازق کو بٹھایا گیا تھا؟
 
سید ذیشان

محفلین
اگر وہ ناموں کے ساتھ ملا لکھتے تھے یا خود کو طالبان کہتے تھے تو اس کا مطلب یہ ہوگیا کہ افغانستان میں مولویوں کی حکومت قائم تھی؟ سبحان اللہ!
یہ تو ایسے ہی ہے کہ میرا نام چونکہ عاطف اسلم جیسا ہے، لٰہذا میں بھی خود کو گلوکار کہنا شروع کردوں۔ :)

تو آپ اس کا انکار کرتے ہیں کہ ان کے اکثر منسٹر مدارس سے فارغ التحصیل تھے؟
 
سید ذیشان

محفلین
انہوں نے جب کہہ دیا کہ معاملہ صرف اسلامی نہیں تھا بات آگے نہیں جاتی بھائی پشتون کلچر اور ہمارے قبائلی اور افغانی اسلام جیسا آپکو شاید ہی دنیا میں کہیں ملے یہ سب کچھ جو ہوا ایک طرف سے بین قبائل دشمنی ازبک تاجک قازق پشتونز کی اور اوپر سے مذہب سب مل کر یہی ہونا تھا ۔

میں ان کی پوری ہسٹری سے واقف ہوں۔ اور میں خود بھی پشتون ہوں۔ پشتونوں اور پشتون کلچر کو جتنا ان لوگوں نے بدنام کیا اتنا کسی اور نے نہیں کیا ہوگا۔
 
عاطف بٹ

محفلین
تو آپ اس کا انکار کرتے ہیں کہ ان کے اکثر منسٹر مدارس سے فارغ التحصیل تھے؟
اس سے کیا فرق پڑتا ہے کہ وہ مدارس سے فارغ التحصیل تھے یا نہیں؟ بات قبائلی سوچ اور اس کے تحت قائم ہونے والے نظام کی ہورہی ہے۔ آپ پہلے بیٹھ کر ٹھنڈے دل سے ان کے نظام اور سوچ کا جائزہ لیں پھر آ کر بحث کرلیجئے گا!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top