موضوعاتی بلاگ :: الصحابہ کلھم عدول

باذوق

محفلین
موضوعاتی اردو بلاگ
الصحابہ کلھم عدول
http://assahaba.blogspot.com
[صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین کے تعارف ، سیرت ، تحسین و توصیف اور دفاعِ عظمت و اہمیت پر مبنی موضوعاتی بلاگ]

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !!

اردو بلاگنگ کے منظرِ عام پر موضوعاتی بلاگز آہستہ آہستہ وارد ہو رہے ہیں جو کہ ایک خوش آئیند امر ہے۔

اصحابِ محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ کے وہ نہایت مخلص و مختار بندے اور رشد و ہدایت کے وہ آفتاب تھے کہ جن کی چمکتی دمکتی کرنوں نے پورے عالم کو روشن کر دیا۔
بدقسمتی سے انٹرنیٹ کی اردو بلاگنگ یا فورمز کمیونیٹی میں اس موضوع پر مستند مواد یا تو کم ہے یا جو کچھ ہے اس سے اصحاب النبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کیلئے محبت و مودت ، عزت و اکرام کے جذبات بیدار نہیں ہوتے۔

اسی سوچ کے پس منظر میں گذشتہ کچھ عرصہ سے کام کرنے کے بعد راقم الحروف کی جانب سے اس ماہِ مبارک میں "الصحابہ کلھم عدول" بلاگ کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔

بلاگ کا تعارف ۔۔۔۔ یہاں پڑھا جا سکتا ہے۔
بلاگ مضامین کے مآخذ و مصادر کی تفصیل ۔۔۔۔ یہاں ہے۔
فی الوقت مطالعے کے لیے دستیاب مضامین کی تعداد : 26

کچھ اہم موضوعات ۔۔۔۔۔
صحابہ کرام ، عشرہ مبشرہ
اہل البیت : امہات المومنین ، خدیجہ ، عائشہ ، فاطمہ ، حسنین (رضی اللہ عنہم)
خلفائے راشدین : ابوبکر ، عمر ، عثمان ، علی (رضی اللہ عنہم)
متفرق : فضائلِ صحابہ ، حقوقِ صحابہ ، دفاعِ صحابہ

درج ذیل عربی ویب سائیٹس سے خاطر خواہ استفادہ کرتے ہوئے تقریباً ہر حدیث / روایت کا آن لائن حوالہ دینے کا التزام کیا گیا ہے :
اسلام ویب ڈاٹ نیٹ
التفسیر ڈاٹ کام
الایمان ڈاٹ کام

کافی تعداد میں مزید مضامین تیار ہیں جو وقفہ وقفہ سے بلاگ پر شامل کئے جائیں گے ان شاءاللہ۔ آپ تمام کے رائے و مشوروں کا انتظار رہے گا۔ شکریہ۔
 
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ماشاءاللہ باذوق بھائی بہت ہی عمدہ کاوش ہے۔اللہ اجرعظیم عطافرمائے۔آمین
کیا بلاگ پر نستعلیق فونٹ کی سیٹنگ نہیں کی گئی ہےکیونکہ سوائے مینیو کے باقی سب کچھ تاہوما میں نظرآرہا ہے؟
 

باذوق

محفلین
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ماشاءاللہ باذوق بھائی بہت ہی عمدہ کاوش ہے۔اللہ اجرعظیم عطافرمائے۔آمین
کیا بلاگ پر نستعلیق فونٹ کی سیٹنگ نہیں کی گئی ہےکیونکہ سوائے مینیو کے باقی سب کچھ تاہوما میں نظرآرہا ہے؟
تعریف کا شکریہ بھائی۔

جی ، نستعلیق فونٹ کی سیٹنگ تو صرف ایک منٹ کا کام ہے۔ عربی اور اردو متن میں مختلف کی بورڈ (عربی + اردو کی-بورڈ) کے استعمال کی وجہ سے مجھے ایک کامن فونٹ یعنی تاہوما کا استعمال کرنا پڑا ہے۔
کچھ فرصت ملتے ہی ہر مراسلے میں عربی / اردو متن کیلئے الگ الگ سی۔ایس۔ایس کی سیٹنگ کر دوں گا۔
 

ابو لبابہ

محفلین
زبردست باذوق بھائی
یہ سلسلہ بہترین ہے امید ہے کہ یہ مسلسل جاری رہے گا اور اس میں قیمتی اضافے کئے جاتے رہیں گے۔
 
Top