موسمیاتی/ماحولیاتی ہجرت climate migration

الف نظامی

لائبریرین
موسمیاتی/ماحولیاتی ہجرت climate migration

ایسی ہجرت جو ماحول میں پیدا ہونے والی منفی تبدیلیوں کے نتیجے میں کی جائے ماحولیاتی/موسمیاتی ہجرت کہلاتی ہے۔

ماحول میں پیدا ہونے والی منفی تبدیلیوں کی وجہ سے کسی علاقے میں رہنے والے لوگ وہاں سے ہجرت کرکے بہتر ماحول والے علاقوں میں جانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ وہ سر سبز علاقوں کی طرف ہجرت کرتے ہیں تا کہ صاف آب و ہوا اور اچھے موسم میں رہ سکیں۔

ماحول میں پیدا ہونے والی ایسی منفی تبدیلیوں میں:
پانی کی کمی
زمین کا بنجر ہو جانا
سطح سمندر بلند ہونا / ساحلی سیلاب آنا
سیلاب
جنگلات میں آگ لگ جانا
طوفان آنا
درجہ حرارت کا قابل برداشت حد سے زیادہ ہو جانا (ہیٹ ویو )
سموگ کی وجہ سے ہوا کا زہریلا ہو جانا
وغیرہ شامل ہیں۔

ماحول کی خرابی کی وجہ سے لوگ سر سبز علاقوں کی طرف ہجرت کرتے ہیں تا کہ صاف آب و ہوا اور اچھے موسم میں رہ سکیں۔

کلائمیٹ مائیگریشن کی دو اقسام ہیں:
ملک ہی میں ایک شہر سے بہتر ماحولیاتی صورت حال والے دوسرے شہر ہجرت کرنا
ایک ملک سے بہتر ماحولیاتی صورت حال والے دوسرے ملک میں ہجرت کرنا

ماخذ:
On the move by abrahm lustgarten
The Science of Climate Migration by Frank R. Spellman
 
Top