مودی کا یوم پاکستان پر وزیراعظم کو پیغام، نیک خواہشات کا اظہار

جاسم محمد

محفلین
مودی کا یوم پاکستان پر وزیراعظم کو پیغام، نیک خواہشات کا اظہار

ویب ڈیسک

198330_9762942_updates.jpg

مودی نے پیغام میں کہا کہ ایک ایسا ماحول بنایا جائے جو دہشتگردی اور تشدد سے پاک ہو: عمران خان۔ فوٹو: فائل

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان پر وزیراعظم پاکستان کو میسج کر کے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں یوم پاکستان کے حوالے سے میسج کیا ہے۔

عمران خان نے بتایا کہ نریندر مودی نے مجھے میسج کر کے یوم پاکستان پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے لکھا کہ مودی نے پیغام دیا کہ یہ وقت ہے برصغیر کے عوام جمہوری، پُرامن، ترقی یافتہ اور خوشحال خطے کے لیے مل کر کام کریں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ مودی نے پیغام میں کہا کہ ایک ایسا ماحول بنایا جائے جو دہشتگردی اور تشدد سے پاک ہو۔
 
بڑی بات ہے نیک خواہشات کا اظہار کیسے وہم اور گمان کیسے فکرو نظر اور کیسے سوچ تخلیق کیے ہیں خدا نے
موزی اور مودی
 
مودی یا انڈیا کے کسی آفیشیل کا اس بارے میں بیان؟
یہ ممالکِ غیر کی حکومتیں بھی خوب ہیں، ہمارے وزیرِ اعظم کو خط لکھتے ہیں یا ٹیلیفوں کرتے ہیں تو اپنے پریس کو بھنک تک پڑنے نہیں دیتے۔ یہ کام ہمارے ہی خارجہ آفس کو کرنا پڑتا ہے۔
 
کہانی میں نیا ٹویسٹ آگیا ہے :)
"Stop Writing Love Letters To Pak": Congress On PM Message For Imran Khan
 
Top