مودی سرکار کی آرٹیکل 35 اے کے خاتمے کی کوشش، کشمیر میں جاری احتجاج اور پاکستانی خاموشی

ربیع م

محفلین
ظاہر ہے دونوں کو۔ ان ہفتہ وارفسادات سے اسرائیل کی معیشت کو ناقبل تلافی نقصان ہوتا ہے۔ املاک اور دفاع کا خرچہ الگ۔ ایک فلسطینی راکٹ جو چند سو ڈالر کا ہوتا ہے کو گرانے کیلئے لاکھوں ڈالرز کا میزائل مارا جاتا ہے۔ ایسا کب تک چلے گا؟ بہتر نہ ہوگا کہ دونوں فریق جنگ بندی کر کے معاملات مذاکرات کی میز پر حل کریں۔ یہی حل مسئلہ کشمیر کیلئے ہے۔
جی ماشاء اللہ حسب عادت قادیانیت نوازی کے بعد صہیونیت کا درد بھی جاگ اٹھا ہے.
 

جاسم محمد

محفلین
اسرائیل سے ہمدردی کا دریا اچھل اچھل کر باہر آ رہا ہے۔
اوپر تصویر میں بمباری کا منظر غزہ کا ہے جو ہر جمعہ کو اسرائیلیوں کی طرف سے فلسطینی راکٹوں کے جواب میں ہوتی ہے۔ نیچے ایک فون ایپ کا سکرین شاٹ جس میں اسرائیلوں کو بتایا جاتا ہے کہ کس مقام پر فلسطینی راکٹ جا کر گرنے والا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
جی ماشاء اللہ حسب عادت قادیانیت نوازی کے بعد صہیونیت کا درد بھی جاگ اٹھا ہے.
ہر جنگ میں نقصان دونوں فریقین کا ہوتا ہے۔ پاک بھارت جنگوں سے کس کو فائدہ ہوا؟ ادھر پاکستان میں اسے بنیاد بنا کر اسٹیبلشمنٹ قابض ہے اور اُدھر بھارت میں دفاعی اخراجات کی وجہ سے غربت اور پسماندگی کا قبضہ ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
جب تک مسلم ممالک ایک مقصد یا نظریے پر اکھٹے نہیں ہوں گے تب تک مظالم کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور برابر جاری رہے گا۔ او آئی سی کو اپنی قوت کا احساس نہیں؛ پچاس سے زائد مسلم ممالک کے اس نام نہاد ادارے کو بند کر دیا جائے تب بھی شاید زیادہ فرق نہ پڑے؛ بدقسمتی کی بات ہے۔ یہ بات درست ہے کہ دو طرفہ جھڑپیں ہوتی ہوں گی تاہم ان کے اسباب پر توجہ دی جائے تو مناسب رہے گا۔ مغربی میڈیا تو انہیں دو طرفہ جھڑپیں قرار دے گا اور مغربی اذہان اس سے 'مطمئن' بھی ہو جاتے ہوں گے تاہم اصل معاملہ تو اپنی جگہ موجود رہے گا۔ مسلم ممالک میں بسنے والے عوام کو اپنی اپنی حکومتوں پر زور دینے کی ضرورت ہے کہ وہ سب مل کر اسرائیل اور اس کے حواریوں کا معاشی مقاطعہ کریں۔ یہ ایک خواب ہے جو شاید فرقہ واریت اور مسلم ممالک کے آپسی تنازعات کے باعث شاید کبھی پورا نہ ہو سکے تاہم یقین کیجیے کہ اگر پچاس سے زائد مسلم ممالک کسی ایک مقصد کے لیے اکھٹے ہو جائیں تو پھر بھی کچھ بھی ناممکن نہیں رہے گا۔
متعلقہ
عرب ممالک کو اسرائیل قبول ہے لیکن ایران نہیں۔ عرب عمان نے اسرائیل کو تسلیم کر لیا
 
Top