موبائل نمبرپورٹیبلٹی کی سہولت

سیفی

محفلین
موبائل نمبرپورٹیبلٹی کی سہولت آئندہ سال فروری تک فراہم کردی جائیگی،شہزادہ عالم

کراچی ، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین شہزادہ عالم ملک نے کہا ہے کہ موبائل فون صارفین کو اپنا موجودہ نمبر تبدیل کئے بغیر دوسری کمپنی کا کنکشن حاصل کرنے کی سہولت آئندہ سال فروری میں فراہم کردی جائے گی۔ ایوان صنعت وتجارت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موبائل فون پورٹیبلٹی کی سہولت مہیا کرنے کیلئے موبائل فون کمپنیوں کا کنسورشیم قائم کردیا گیا ہے جس کا سربراہ ٹیلی نار کے چیف کو مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ملک میں مجموعی طور پر ایک کروڑ موبائل فون کنکشن جاری کئے جبکہ صرف ایک ماہ کے دوران چودہ لاکھ نئے کنکشن دیئے گئے ۔
 
Top