موبائل فون کے 100 روپے کے لوڈ پر 88.89 کا بیلنس ملے گا

جاسم محمد

محفلین
موبائل فون کے 100 روپے کے لوڈ پر 88.89 کا بیلنس ملے گا
ویب ڈیسک 4 گھنٹے پہلے
1743887-mobilephonexx-1563176290-116-640x480.jpg

سپریم کورٹ کے حکم پر موبائل کارڈز پر آپریشنل اور سروسز فیس ختم فوٹو:فائل

اسلام آباد: موبائل صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر موبائل فون کمپنیوں نے فون کارڈز پر آپریشنل اور سروسز فیس ختم کردی ہے۔

سپریم کورٹ نے موبائل کمپنیوں کو اضافی ٹیکس وصولی سے روک دیا جس کے بعد موبائل کارڈز پر آپریشنل اور سروسز فیس ختم کر دی گئی۔ صارفین کو 100 روپے کے لوڈ پر اب 76.94 کے بجائے 88.89 روپے ملیں گے اور آپریشنل و سروسز چارجز کی مد میں کارڈ سے 12 روپے 9 پیسے کی کٹوتی نہیں ہوگی۔

پہلے موبائل کارڈ پر مختلف فیسز اور ٹیکسز کی مد میں 23.06 روپے کٹوتی کی جاتی تھی جسے کم کرکے اب 11 روپے 11 پیسے کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے موبائل فون کارڈز پر تمام ٹیکس بحال کردیے

واضح رہے کہ گزشتہ سال جون میں اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے از خود نوٹس لیتے ہوئے موبائل فون پر تمام ٹیکسز معطل کردیے تھے جس کے نتیجے میں صارفین کو 100 روپے کے لوڈ پر پورا بیلنس ملتا تھا تاہم پھر رواں سال اپریل میں موبائل فون کارڈز پر تمام ٹیکس بحال کردیے۔ حکومت کا اعتراض تھا ٹیکس ختم ہونے سے وہ آمدنی کے بڑے حصے سے محروم ہوگئی ہے۔
 
Top