asakpke

محفلین
کچھ لوگ مجھے روشن آپریٹنگ سسٹم (RoshanOS) کے حوالے سے جانتے ہیں جو کہ مفت، تیز، محفوظ و طاقتور آپریٹنگ سسٹم ہے۔ میں البتہ ایک پروگرامنگ کورس بھی چلا رہا ہوں جس میں آپ اپنے موبائل فون کو استعمال کرتے ہوئے پروگرامنگ سیکھ سکتے ہیں ۔ پروگرامنگ کو عمومی طور پر مشکل سمجھا جاتا ہے جبکہ مجھے پروگرامنگ ہمیشہ بہت دلچسپ لگی۔ اس لئے میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ اگر کوئی بھی شخص دلچسپی لے تو وہ آسانی سے پروگرامنگ سیکھ سکتا ہے ۔مجھے پروگرامنگ سیکھے ہوئے تقریباً 20 سال سے زیادہ ہو چکے ہیں۔ پروگرامنگ سیکھنے کے حوالے سے آپ کا کوئی بھی سوال ہو تو آپ یہاں پوچھ سکتے ہیں کیونکہ بہت سے لوگ پروگرامنگ پڑھ چکے ہوتے ہیں مگر پھر بھی انھیں پروگرامنگ کرتے ہوئے مشکل پیش آتی ہے۔

تمام ویڈیوز کی پلے لسٹ اس ربط پر ہے۔
 
Top