موبائل ایپلیکیشن تیار کرنے میں مدد

السلام علیکم!
مجھے موبائل فونز (نوکیا) کے لئے ایک ایپلیکیشن تیار کرنی ہے۔ برائے کرم کوئی میری ہیلپ کر سکتا ہے؟
(مجھے میکرومیڈیا فلیش اور ویژوئل بیسک میں کام⁄پروگرامنگ کرنے کا کسی حد تک تجربہ ہے۔ برائے کرم مجھے انفارم کیا جائے کہ مجھے کس چیز کا علم ہو تو میں مطلوبہ کام کر سکتا ہوں)

تفصیلی معلومات چاہئیں مثلا:
جاوا پروگرامنگ کیسے کی جاتی ہے؟
کلاسز وغیرہ کیسے لکھی جاتی ہیں؟
اگر میرے پاس کچھ تصاویر ہوں یا کچھ ٹیکسٹ (اردو⁄عربی) ہو تو میں ایک نوکیا ایپلیکیشن (جار) فائل کیسے بنا سکتا ہوں جس مں نیکسٹ ⁄ بیک کی آپشنز ہوں یا ایک انڈیکش شامل کیا جا سکتا ہو؟

اگر کوئی ایسا پروگرام ہو جو خود بخود اوپر والے سارے کام کر دے تو برائے کرم وہ بھی بتا دیں!

بہت نوازش ہو گی!
 

dehelvi

محفلین
اگر آپ کو ڈاٹ نیٹ ٹیکنالوجی کا بھی تجربہ ہے تو وہاں موبائل اپلیکیشن بنانے کے لئے ایک مستقل لائبریری موجود ہے۔ ڈیولپمنٹ لینگویج آپ جو چاہے استعمال کرلیں۔ بس ڈاٹ نیٹ کومپکٹ فریم ورک میں رہ کر یہ کام کرنا ہوگا۔
 
اگر آپ کو ڈاٹ نیٹ ٹیکنالوجی کا بھی تجربہ ہے تو وہاں موبائل اپلیکیشن بنانے کے لئے ایک مستقل لائبریری موجود ہے۔ ڈیولپمنٹ لینگویج آپ جو چاہے استعمال کرلیں۔ بس ڈاٹ نیٹ کومپکٹ فریم ورک میں رہ کر یہ کام کرنا ہوگا۔
تو براہِ مہربانی ڈاٹ نیٹ کے ذریعے ہی کچھ بتا دیجئے!
 

dehelvi

محفلین
میرے پاس ویژوئل سٹوڈیو ڈاٹ نیٹ 2008 انسٹال ہے۔ کیا اس کے ذریعے سے کام ہو جائے گا؟
جی ہاں! لیکن جیسا کہ محترم صابر صاحب نے فرمایا کہ ڈاٹ نیٹ کے ذریعے وینڈوز موبائل اپلیکیشن ہی بنائی جاسکتی ہے، اگر نوکیا وغیرہ کے لئے کوئی اپلیکیشن بنانی ہو تو پھر صابر صاحب کا دیا ہوا ربط کام کرے گا۔
جوکہ یہ ہے:
ڈاٹ نیٹ تو ونڈوز موبائلز کے لئے چلے گا۔ نوکیا سمبیان کے لئے یہ استعمال کریں۔
تاہم میں کوشش کرتا ہوں ان دونوں لائبریریز کے کچھ ٹیوٹوریلز تلاش کرکے آپ کو بتادوں۔ ان شاء اللہ
 
Top