منی لانڈرنگ کیس؛ شریف گروپ کے سی ایف او محمد عثمان گرفتار

جاسم محمد

محفلین
منی لانڈرنگ کیس؛ شریف گروپ کے سی ایف او محمد عثمان گرفتار
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
2064778-arrestedterrorist-1596373445-987-640x480.jpg

محمد عثمان شریف خاندان کے اکاؤنٹس مینج کرتے تھے، ان پر منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا الزام ہے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

لاہور: نیب نے شریف گروپ کے سی ایف او عثمان کو گرفتار کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شریف خاندان کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ کے کیس کے ایک اہم ملزم شریف گروپ کے سی ایف او عثمان کو نیب نے گرفتار کر لیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عثمان شریف خاندان مبینہ منی لانڈرنگ کیس کے اہم ملزم ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق محمد عثمان شریف خاندان کے اکاؤنٹس مینج کرتے تھے، ان پر منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا الزام ہے جس کے اہم ثبوت نیب پاس موجود ہیں۔

شریف خاندان کے ترجمان عطاء اللہ تارڑ نے الزام عائد کیا ہے کہ شریف گروپ کے سی ا یف او عثمان کو نامعلوم افراد اٹھا کر لے گئے، وہ اپنے والدین سے عید مل کر آ رہے تھے کہ انہیں اٹھا لیا گیا، ابھی تک نیب یا ایف آئی ا ے کی طرف سے عثمان کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عثمان کو نیازی حکومت نے خفیہ مقام پر حبس بے جا میں رکھا ہے، اگر انہیں فوری رہا نہ کیا گیا تو ایف آئی ا ے کے دفتر کا گھیراؤ کریں گے۔
دوسری جانب شریف گروپ کے سی ایف او عثمان کے بھائی ثاقب نے تھانہ سمن آباد میں اغوا کا مقدمہ درج کروانے کے لئے درخواست جمع کروا دی ہے۔
 
Top