منقبت در مدحِ امام حسنؑ (شاعرِ آلِ محمدؐ نسیم امروہوی)

منہاج علی

محفلین
کِلکِ مژگاں سے لکھوں نورِ خدا کی تعریف
خوب جی کھول کے ہو عقدہ کشا کی تعریف
اے زَباں فرض ہے حقدارِ ثنا کی تعریف
حَسَنہ ہے حَسنِؑ سبز قبا کی تعریف
رہبرِ دیں ہیں حسنؑ، دین کا ایماں ہیں حسنؑ
حق کے ہر زاویے سے مدح کے شایاں ہیں حسنؑ

علم کے در بھی ہیں یہ، زاہد و ابرار بھی ہیں
مسندِ احمدِؐ مختار کے مختار بھی ہیں
وارثِ دبدبۂ حیدرِؑ کرّار بھی ہیں
صُلح کی ڈھال بھی ہیں، امن کی تلوار بھی ہیں
رحمتِ حق کی سنَد بن کے جہاں میں آئے
مثلِ قرآن حسنؑ بھی رَمَضاں میں آئے

*(شاعرِ آلِ محمدؐ نسیم امروہوی)*
 
Top