منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثنا اللہ پر 21 نومبر کو فرد جرم عائد ہو گی

sobiaanum

محفلین
Pakistan Urdu News
RanaSanullah312020.jpg

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ پر 21 نومبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 21 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے بحث کا حکم دے دیا۔

انسداد منشیات عدالت کے جج شاکر حسن نے منشیات کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بڑھ گئی ہے اور معیشت کی تباہ حالی بھی سب کے سامنے ہے۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ بجلی، چینی اور آٹے کی قیمتوں کا بوجھ عوام پر ڈالا گیا۔ حکومت بروقت فیصلے نہیں کرتی اور نتیجہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔
منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثنا اللہ پر 21 نومبر کو فرد جرم عائد ہو گی
 
Top