منتخب فارسی متون

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


کلاسِ فارسی

منتخب متون


:star::star::star:


اس دھاگہ میں ایسے فارسی متون جمع کیے جا سکتے ہیں جن پر اراکین مختلف حوالوں سے کلاسِ فارسی میں کام کرنا چاہیں ۔ متون کی جمع آوری کے لیے تمام اراکین یہاں پوسٹ کر سکتے ہیں ۔ یہاں کسی بھی متن کو اسکین شکل میں بھی پیش کیا جا سکتا ہے اور روابط بھی فراہم کیے جا سکتے ہیں ۔


 

محمد وارث

لائبریرین
ایک فارسی لطیفہ، ترجمہ چھوڑ رہا ہوں، فارسی کلاس میں پیش کیا جا سکتا ہے، ویسے آسان ہی ہے :)

شخصے دعوی خدائی کرد۔ اُو را پیشِ خلیفہ بردند۔

خلیفہ گفت: پار سال، ایں جا یکے دعوی پیغمبری می کرد، اُو را بکشتند۔

گفت: نیک کردہ اند کہ اُو را من نفرستادہ بودم۔

ماخذ: خود آموز فارسی از پروفیسر رازی
 

محمد وارث

لائبریرین
ایک اور :)

ابلہی خرِ خود را گم کردہ بود۔ خدا را شکر می کرد۔ مردی بہ اُو گفت: خرِ تو گم شدہ است، چہ جائے شکر است؟

جواب داد: شکرِ من برائے آنست کہ خود سوارِ خر نبودم وگرنہ چہار روز بود کہ من ھم بہ اُو گم شدہ بودم۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ایک خوبصورت ربط:

یہ ایک فارسی ناول ہے، فارسی متن کے ساتھ ساتھ، فارسی رسم الخط، لغت، مکمل جملوں کا انگریزی ترجمہ، ہر لفظ کا علیحدہ علیحدہ انگریزی ترجمہ، آڈیو سننے کی سہولت، ناول میں شامل ہونے والے اشعار کی مکمل غزلیات اور پھر ان کو علیحدہ سے سننے کی سہولت، انکے اوزان وغیرہ۔

اس شاہکار کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، برسہابرس سے مستفید ہو رہا ہوں، آپ بھی دیکھیئے بلکہ یقیناً بہت سے احباب اس ربط کو جانتے ہونگے

http://www.lib.washington.edu/neareast/yekruz/
 
Top