ملک کہاں تھا اور کہاں پر لا کر کھڑا کردیا گیا: جسٹس قاضی فائز

جاسم محمد

محفلین
ملک کہاں تھا اور کہاں پر لا کر کھڑا کردیا گیا: جسٹس قاضی فائز
205334_653242_updates.jpg

فائل فوٹو: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے ریمارکس میں کہا ہےکہ ملک کہاں تھا اور کہاں لاکر کھڑا کردیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے خیبرپختونخوا میں جنگلات کی کٹائی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیےکہ حکومت کو اس کیس میں نظرثانی کیلئے آنا چاہیے تھا، آپ کا حق دعویٰ نہیں بنتا، 2013 کا فیصلہ ہے، اس پر عمل کیوں نہیں ہوا، جنگلات کا تحفظ آنے والی نسلوں کے مستقبل کیلئے ضروری ہے، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں کم جنگلات رہ گئے ہیں، انہیں بھی ویران کیا جارہا ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسی نے مزید کہا کہ جنگلات سے متعلق تمام قوانین کرپشن کے تحفظ کیلئے بنائے گئے، ملک کہاں تھا اور کہاں پر لا کر کھڑا کردیا گیا ہے، حکمران دیگر مسائل میں الجھے ہوئے ہیں، اصل مسئلہ ماحول کا تحفظ ہے، اتنا اہم قانون آرڈیننس کے ذریعے کیوں لایا گیا؟ قانون آرڈیننس کے ذریعے بنانے ہیں تو پارلیمان کو بند کردیں۔

معزز جج کا مزید کہنا تھا کہ ڈکٹیٹر کے قانون کو کوئی چھونے کیلئے تیار نہیں، ایک ڈکٹیٹر آکر دو منٹ میں پارلیمنٹ کو اڑادیتا ہے، آج کل کے ماحول میں آزادی سے کوئی بات بھی نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ ان مقدمات میں ہر آدمی جھوٹا ہے، جنگلات کاٹنے والے لوگ نسلوں کو قتل کررہے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
معزز جج کا مزید کہنا تھا کہ ڈکٹیٹر کے قانون کو کوئی چھونے کیلئے تیار نہیں، ایک ڈکٹیٹر آکر دو منٹ میں پارلیمنٹ کو اڑادیتا ہے، آج کل کے ماحول میں آزادی سے کوئی بات بھی نہیں کرسکتے۔
یعنی فارغ ہونے کا اگلا نمبر جسٹس فائز عیسیٰ کا ہے :)
 
یعنی فارغ ہونے کا اگلا نمبر جسٹس فائز عیسیٰ کا ہے :)
یہ آپ کو آج پتہ چلا۔ ہمیں تو جس دن صدارتی ریفرنس دائر کیا گیا پتہ چل گیا۔

شنید ہے کہ چیف جسٹس نے بھی فائز عیسیٰ صاحب سے فرمایا کہ آپ ایسا کیوں کر رہے ہیں ( شاید کہتے ہوں کہ چپ چاپ گھر جائیے، ہلچل کیوں پیدا کرتے ہیں؟).
 
جاسم محمد

محفلین
شنید ہے کہ چیف جسٹس نے بھی فائز عیسیٰ صاحب سے فرمایا کہ آپ ایسا کیوں کر رہے ہیں ( شاید کہتے ہوں کہ چپ چاپ گھر جائیے، ہلچل کیوں پیدا کرتے ہیں؟).
فائز عیسیٰ نے تہیہ کر لیا ہے کہ وہ چپ چاپ گھر نہیں جائیں گے ۔ اپنے قائد نواز شریف کی طرح بیرون ملک فلیٹوں کی منی ٹریل دینے کی بجائے اسٹیبلشمنٹ کے خلاف الزامات لگا کر گھر پہنچائیں جائیں گے۔
جسٹس فائز کیس ہمارے لیے بھی بے چینی کا باعث ہے، سپریم کورٹ - ایکسپریس اردو
 
جس دھج سے کوئی مقتل کو گیا وہ شان سلامت رہتی ہے
یہ جان تو آنی جانی ہے، اس جاں کی تو کوئی بات نہیں
 
جاسم محمد

محفلین
جسٹس صاحب کا اللہ بھلا کرے، ملک کو ایسے ہی ججوں کی ضرورت ہے
ملک کو ایسے ججوں کی ضرورت ہے جو آئین و قانون کے مطابق انصاف پر مبنی فیصلے کریں۔
ایسے ججوں کی ضرورت نہیں جو خفیہ ایجنسیوں کی بلیک میلنگ پر یا کرپٹ سیاست دانوں سے بریف کیس لے کر ان کے حق میں فیصلے صادر کریں۔
 
Top